ایوان صدر میں آذربائیجان کے صدر الہام علیوف اور ان کے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ

پاکستان اور آذربائیجان کے عوام اور تاجروں کے درمیان باقاعدہ روابط بڑھانے کی ضرورت ہے،صدر مملکت
0
71
sadar

صدر آصف علی زرداری سے آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کی ایوانِ صدر میں ملاقات ہوئی ہے

ملاقات کے دوران پاکستان اور آذربائیجان کا باہمی دلچسپی کے شعبوں میں سود مند تعاون بڑھانےکے عزم کا اعادہ کیا گیا،توانائی، تجارت، روابط، دفاع اور عوامی روابط کے شعبوں میں پاکستان -آذربائیجان تعاون مزید وسیع کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا، صدر مملکت آصف زرداری کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعلقات مزید بہتر بنانے کی وسیع گنجائش موجود ہے،دوطرفہ تعلقات مستحکم کرنے کیلئے پاکستان اور آذربائیجان کے عوام اور تاجروں کے درمیان باقاعدہ روابط بڑھانے کی ضرورت ہے ،وسطی ایشیائی ممالک اور آذربائیجان گوادر بندرگاہ کو علاقائی تجارت، روابط ، سیاحت ، خطے میں مشترکہ اقتصادی خوشحالی لانے کے لیے استفادہ کر سکتے ہیں،

صدر مملکت نےپاکستان اور آذربائیجان کے درمیان مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ مفاہمت کی یادداشتوں سے تجارت ، سیاحت، کان کنی ، معدنیات، سائنس و ٹیکنالوجی، ثقافت، قانون اور انصاف کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو نئی تحریک ملے گی، مشرقی ممالک میں دنیا کو خوشحالی کی طرف لے جانے کی صلاحیت موجود ہے ،پاکستان وسطی ایشیائی ممالک اور آذربائیجان کے ساتھ پائیدار اور نتیجہ خیز روابط قائم کرنا چاہتا ہے،

آذر بائیجان کے صدر الہام علیوف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان اچھے عوامی روابط ہیں،دونوں ممالک کو اقتصادی تعلقات بڑھانے کیلئے کاروباری تعلقات کو فروغ دینا ہوگا،پاکستان اور آذربائیجان قابل ِتجدید توانائی کے شعبے میں مل کر کام کرنے کے امکانات تلاش کر سکتے ہیں،

بعد ازاں ، صدر مملکت نے ایوان صدر میں صدر الہام علیوف اور ان کے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا،ظہرانے میں وزیراعظم محمد شہباز شریف، وفاقی وزراء، ارکان پارلیمنٹ، سفارتکاروں اور صحافیوں نے بھی شرکت کی

سپریم کورٹ فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کا چیف الیکشن کمشنر کیخلاف کاروائی کا مطالبہ

سپریم کورٹ،مخصوص نشستیں،پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار

سپریم کورٹ،مخصوص نشستیں، سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

کچھ ججز دانا ہوں گے، میں اتنا دانا نہیں، پاکستان کو ایک بار آئین کے راستے پر چلنے دیں، چیف جسٹس

نشان نہ ملنے پر کسی امیدوار کا کیسے کسی پارٹی سے تعلق ٹوٹ سکتا؟ چیف جسٹس

انتخابات بارے کیا کیا شکایات تھیں الیکشن کمیشن مکمل ریکارڈ دے، جسٹس اطہر من اللہ

سنی اتحادکونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق اپیل پر سماعت 24 جون تک ملتوی

سپریم کورٹ، سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کیخلاف کیس کی سماعت ملتوی

مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ،ملک ایک اور آئینی بحران سے دوچار

حکومت کو کوئی خطرہ نہیں،معاملہ تشریح سے آگے نکل گیا،وفاقی وزیر قانون

Leave a reply