صدر مملکت آصف زرداری کی پرتگال میں ترک صدر سے ملاقات

zardari

پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے اپنے پرتگال کے دورے کے دوران ترکیہ میں مختصر قیام کیا، جہاں انہوں نے استنبول ایئرپورٹ پر ترکی کے صدر رجب طیب اردگان سے ملاقات کی۔

ترک صدر رجب طیب اردگان نے صدر زرداری کا استنبول ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کیا، جس دوران ترکیہ کے وزیر خارجہ حاکان فدان بھی موجود تھے۔ یہ ملاقات دونوں ملکوں کے درمیان موجودہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے اہمیت رکھتی ہے۔ملاقات کے دوران، دونوں صدور نے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ صدر زرداری اور ترک صدر اردگان نے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے مزید مواقع تلاش کرنے پر زور دیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری اس وقت پرتگال کے دورے پر ہیں جہاں وہ پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر اظہار افسوس کرنے کے لیے وہاں موجود ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے پرنس آغا خان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔یہ قیام دونوں ممالک کے درمیان گہرے اور دوستانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات میں مزید استحکام کا باعث بنے گا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے،برطانوی میڈیا کے مطابق پرنس کریم آغا خان کا انتقال پرتگال کے دارلحکومت لزبن میں 4 فروری کو ہوا تھا، پرنس شاہ کریم الحسینی اسماعیلی کمیونٹی کے 49ویں امام تھے

Comments are closed.