اسلام آباد:24ویں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ:کامیاب شرکا کوصدرمملکت کی طرف سےاسنادپیش، اطلاعات کے مطابق آج صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جمعہ کو نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب میں 24ویں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے کامیاب شرکاء کو اسناد سے نوازا۔

پانچ ہفتے طویل ورکشاپ میں سینیٹرز، اراکین قومی/صوبائی اسمبلیوں، بیوروکریٹس، مسلح افواج کے سینئر افسران کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی جس کا مقصد سیکیورٹی کے ماحول کو سمجھنا اور قومی سلامتی کے مختلف جہتوں کے بارے میں زیادہ سے زیادہ تفہیم پیدا کرنا ہے۔ اور پاکستان کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہے

 

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے ورکشاپ کے شرکاء کو جامع قومی سلامتی سے متعلق ورکشاپ کی کامیاب تکمیل پر مبارکباد دی۔

انہوں نے ملک میں اتنی وسیع قیادت کے فائدے کے لیے نیشنل سیکیورٹی ورکشاپس کے انعقاد میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے کردار کو سراہا۔

Shares: