انٹر پارلیمانی یونین کی صدر گیبریلا کیویس بیرن کی گورنر ہاوس آمد

0
39

انٹر پارلیمانی یونین کی صدر گیبریلا کیویس بیرن کی گورنر ہاوس آمدکے بعد گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ملاقات ہوئی۔ گورنر ہاوس میں ہونے والی ملاقات میں مسئلہ کشمیر اور کووڈ 19 سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔ اس موقعہ پر گیبریلا کیویس بیرن نے کووڈ 19 کے دوران فلاحی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی اور دیگر اقدامات سے بہتری آئی۔ گیبریلا کیویس بیرن نے کہا کہ پاکستان کے کورونا وباء سے بچاؤ اور پھیلاو کنٹرول کرنے کے اقدامات مثالی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی بہتری کے لیے ادارہ جاتی تعاون کو فروغ دیں گے۔گورنر پنجاب چوہدری سرورنے کہا کہ عالمی برادری اور آئی پی یو مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کا نوٹس لیں۔ بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی جاری رکھے ہوئے ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ کورونا سے قبل ہی کشمیریوں کو بھارتی ظلم و جبر کے لاک ڈاون کا سامنا ہے جب کہ خطے میں امن اور سلامتی کے لیے پاکستان اپنا بھرپور گردار ادا کر رہا ہے۔

Leave a reply