صدر آصف زرداری چینی حکومت کی دعوت پر 12 تا 21 ستمبر تک10 روزہ دورے پر کل روانہ ہوں گے۔
دورے کے دوران صدر مملکت آصف علی زرداری چین کے شہروں چنگدو، شنگھائی اور سنکیانگ کے خودمختار علاقہ کا دورہ کریں گےاس دوران صدر مملکت صوبائی قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے، جن میں پاک چین دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی بات چیت ہوگی،آصف زرداری خاص طور پر اقتصادی اور تجارتی تعاون، چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) اور مستقبل کے روابط کے منصوبوں پر تبادلۂ خیال بھی کریں گے، اہم دورے کے دوران دونوں ممالک کثیرالجہتی فورمز پر تعاون سے متعلق امور پر بھی رائے کا تبادلہ کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ سطح کے روابط کی روایت کو مزید مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کی ’’ہر موسم کے اسٹریٹیجک تعاون پر مبنی شراکت داری‘‘ کو مضبوط بنانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے،اس موقع پر باہمی مفادات کے بنیادی امور پر حمایت کی تجدید، اقتصادی و تجارتی تعاون بشمول سی پیک کو فروغ دینے اور علاقائی امن، ترقی و استحکام کے لیے مشترکہ عزم کو اجاگر کیا جائے گا۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹیوں سے بھی پی ٹی آئی ارکان مستعفی
وقاص مقصود نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کر دیا
ڈیڑھ ارب روپے کے فراڈ میں ملوث بینکار اور پی آئی اے کا نائب قاصد گرفتار