ڈیرہ غازی خان،باغی ٹی وی(شہزادخان نامہ نگار)صدر پریس کلب بخت کھوسہ کی جھوٹے مقدمہ سے رہائی کے بعد پریس کلب پہنچنے پر انکی شاندار استقبال کیا گیا، پھولوں کے ہار پہنانے کیساتھ ساتھ پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، پگڑی باندھنے کیساتھ سیلفیاں لیتے رہے، بخت کھوسہ سمیت صحافیوں اور سول سوسائٹی کے سینکڑوں افراد نے ریلی نکالی، ریلی پریس کلب سے ہوتی ہوئی کمشنر آفس تک پہنچ کر پرامن طور پر منتشر ہوئے، صدر پریس کلب بخت کھوسہ کیخلاف جھوٹا مقدمہ درج کرنے پر صحافیوں اور سوسائٹی کی بڑی تعداد نے ریلی میں شرکت کی، تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان پریس کلب کے صدر بخت کھوسہ کو سچ لکھنے کی سزا، کسٹم پولیس کیخلاف کرپشن اور اسمگلنگ کرنے کی نشاندھی کرنے اور کسٹم کلیکٹر ملتان سمیت دیگر افسران کو وڈیو کلپ بطور ثبوت بھجوانے پر کسٹم پولیس نے برا منایا اور چار دن بعد الٹا صدر پریس کلب و سینئر صحافی بخت کھوسہ کو دبانے کی ناکام کوشش کرتے ہوئے ان کے کیخلاف خاموشی سےجھوٹا مقدمہ درج کرایا اور ملتان کسٹم آفس بلاوا کر آفس میں ہی سے گرفتار کیا گیا 6 دن کی جسمانی ریمانڈ لینے کے بعد مزید 8 دن جسمانی ریمانڈ لینے کے استدعا کسٹم جج لاہور نے مسترد کر کے بخت کھوسہ کو جیل بھجوا دیا اور ضمانت کی درخواست پر بعد سماعت عدالت کے جج نے اپنی فیصلے میں تحریر کیا کہ بخت کھوسہ کیخلاف اسمگلنگ کی کوئی ثبوت نہیں جس پر بخت کھوسہ کو رہا کر دیا رہائی کے بعد صدر پریس کلب ڈیرہ غازی خان بخت کھوسہ کی پریس کلب آمد پر ڈیرہ غازی خان کے صحافیوں اور سول سوسائٹی نے شاندار استقبال کیا اور بخت کھوسہ کے گلے میں پھولوں کے ہار پہنانے کے ساتھ ساتھ اسے بلوچی روایات پر پگڑی بھی پہنایا اور ساتھ ہی پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں پریس کلب ڈیرہ غازی خان کے چیئرمین شیر افگن بزدار اور صدر انجمن صحافیان غلام مصطفی لاشاری سمیت جنرل سیکرٹری بشیر چوہان سمیت عابد بزدار کی قیادت میں صحافیوں اور سول سوسائٹی نے پریس کلب سے لیکر کمشنر آفس تک ریلی نکالی گئی ریلی میں سینکڑوں افراد نے شرکت کرتے ہوئے کسٹم پولیس مردہ باد اور بخت کھوسہ زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے اور کسٹم کے ذمہ داروں کو معطل کر کے انہیں کیئے کی سزا دینے کا بھی مطالبہ کیا ہے اور مزید کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں تعینات کرپٹ کسٹم آفیسران کیخلاف فوری کاروائیاں نہ کی گئیں تو پھر احتجاج کو دھرنے میں تبدیل کرنے کا اعلان کرینگے اس بارے چیئرمین پریس کلب شیر افگن بزدار، مصطفی لاشاری، بشیر احمد چوہان سمیت عابد بزدار و دیگر نے آئندہ کی لائحہ عمل تک احتجاجی ریلی ختم کرنے کا اعلان کیا۔
کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں








