امریکی اسپیکرکاصدربائیڈن کے خلاف مواخذے کی تحقیقات کا اعلان

انصاف کی راہ میں رکاوٹ بننے اور کرپشن کے الزامات کو جانچا جائےگا
0
42
Joe Biden

امریکی ایوان نمائندگان کے ری پبلکن اسپیکر کیون مک کارتھی نے صدرجو بائیڈن کے خلاف مواخذے کی تحقیقات کا اعلان کردیا،کہا کہ وہ امریکی ایوان کو ہدایت دے رہے ہیں کہ وہ صدر جو بائیڈن کے خلاف ان کے خاندان کے کاروباری معاملات پر مواخذے کی انکوائری کھولے، جس سے 2024 کے انتخابات سے قبل تاریخی کارروائی شروع کی جائے۔

باغی ٹی وی: غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر کے مطابق تحقیقات کے ذریعے جوبائیڈن کے خلاف طاقت کے مبینہ غلط استعمال، انصاف کی راہ میں رکاوٹ بننے اور کرپشن کے الزامات کو جانچا جائےگا جبکہ اس بات کی بھی تحقیقات کی جائے گی کہ آیا صدر بائیڈن نے اپنے بیٹے ہنٹر بائیڈن کے کاروباری معاملات سے فائدہ اٹھایا ہے یا نہیں۔

اسپیکر کیون مک کارتھی کا کہنا تھا کہ الزامات کرپشن کے کلچر کی تصویر پیش کر رہے ہیں اس لیے پینل کے ذریعے صدر بائیڈن کے خلاف تحقیقات کی جائے گی۔

طیارہ کے ہائیڈرولک سسٹم میں خرابی، کھیتوں میں ہنگامی لینڈنگ

وائٹ ہاؤس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے صدارتی مہم کےدوران اس کارروائی کو "انتہائی بدترین سیاست” قرار دیا،اس معاملے پر وائٹ ہاؤس ترجمان نے اپنے رد عمل میں کہا کہ ری پبلکنز 9 ماہ سے صدر کے خلاف بھی تحقیقات میں مشغول ہیں مگر تاحال ٹھوس شواہد پیش نہیں کرسکے امریکی آئین کے تحت صدر کا مواخذہ صرف بغاوت، رشوت یا دیگر بڑے جرائم میں ملوث ہونے کی صورت میں ممکن ہے تاہم یہ طویل عمل ہے۔

ناسا کی جیمزویب نےایک بڑے سیارےمیں ممکنہ سمندرکی موجودگی دریافت کرلی

امریکی ایوان کے اسپیکر کی جانب سے مواخذہ کی تحقیقات کے اعلان کے نتیجے میں ایوان میں اس معاملے پر ووٹنگ ممکن ہے جہاں ری پبلکنز کو پہلے ہی 212 کے مقابلے میں 222 کی اکثریت حاصل ہے ایوان نمائندگان میں ووٹنگ کے بعد معاملہ سینیٹ میں جائے گا جہاں ڈیموکریٹس کی اکثریت ہونے کے سبب کارروائی آگے نہ بڑھنا یقینی ہوگا۔

یاد رہے کہ صدربائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کو غیرملکی تجارتی مفادات کے امور میں ایف بی آئی کی جانب سے ٹیکس جرائم سے متعلق تحقیقات کا سامنا ہے۔

لیبیا میں طوفانی بارشیں، ڈیم ٹوٹ گئے

Leave a reply