کندھ کوٹ ضلعی بھر میں بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کے ضلع صدرکی پریس کانفرنس

کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگار) ضلعی بھر میں بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کے ضلع صدر میر فائق علی جکھرانی کی رہائش گاہ پر مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی کی قیادت میں امن کی بحالی کے لیے اجلاس منعقد ہوا اجلاس کے بعد مقصود علی ڈومکی کی پریس کانفرنس
تفصیل کے مطابق کندھ کوٹ ضلع بھر میں امن کی بحالی کے لیے علامہ مقصود علی ڈومکی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کشمور ضلع کے اندر تسلسل کے ساتھ اغوا برائے تاوان کی وارداتیں ہو رہی ہیں بزرگ ۔ معصوم بچوں اور نوجوانوں کو اغوا کیا جارہا ہے پھر شرمناک انداز سے ان کی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی جا رہی ہیں میں سمجھتا ہوں کہ یہ جو واقعہ ہے انسانیت کو شرمشار کردیا ہے ، ضلع کشمور وانا اور وزیرستان کی صورتحال پیش کر رہا ہے یہاں حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی اس سے زیادہ جو درد ناک بات ہے یہ ہے کہ پولیس ڈاکوؤں کے آگے بے بس ہے ،پولیس کی بے بسی کا اندازہ لگائیں کہ پولیس ڈاکوؤں سے ڈیل کرتی ہے اور تاوان کی رقم ادا کرتی ہے تب یہ مغوی بازیاب ہوتے ہیں ریاستی اداروں کو چاہیے کہ اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں اور فوری طور پر اس صورتحال کی سنگینی کا نوٹس لیں اور دہشت گرد ڈاکوؤں کے خلاف بھرپور آپریشن کریں تاکہ کشمور ضلع کا ایک بار پھر امن بحال ہوسکے اجلاس میں سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے رہنما قومی عوامی تحریک کے رہنما جماعت اسلامی کے رہنما تحریک انصاف کے رہنما پاک سرزمین پارٹی کے رہنما اور سندھ ترقی پسند پارٹی کے ضلعی رہنماؤں نے شرکت کی۔

Leave a reply