ٹبہ سلطان پور :گراں فروشی عروج پر، پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ناکام ،عوام بے حال

ٹبہ سلطان پور (نامہ نگار) گراں فروشی عروج پر، پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ناکام ،عوام بے حال
تفصیل کے مطابق ٹبہ سلطان پور میں گراں فروشی عروج پر ہے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ،گراں فروشی کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں ،کریانہ سٹورز پر ہر چیز مہنگے داموں فروخت کی جارہی ہے پھل،سبزی، گوشت کے خود ساختہ نرخ وصول کیے جارہے ہیں تمام اشیاء خوردنوش غریب آدمی کی پہنچ سے دور ہونے کے ساتھ اس مافیا نے رہی سہی کسر پوری کر دی پرائس کنٹرول مجسٹریٹ فرضی کارروائی کرنے میں مصروف ہے اہل علاقہ کا ڈی سی وہاڑی اور اسسٹنٹ کمشنر میلسی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ تاکہ غریب عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے-

Leave a reply