اوکاڑہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار ملک ظفر ) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے کہا ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ضلع میں اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنانے کے لئے فیلڈ میں روزانہ کی بنیاد پر اقدامات کریں ذخیرہ اندوزوں ،بلیک مارکیٹنگ میں ملوث عناصر اور گراں فروشوں کے خلاف جرمانے کے ساتھ ساتھ مقدمات درج کرائے جائیں اشیائے ضروریہ کی مارکیٹوں میں انسپکشنز کو بڑھائیں پھلوں اور سبزیوں کی کوالٹی کو بھی چیک کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرائس مجسٹریٹس کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ لوگوں کو ریلیف دینے کے لئے انتظامی مشینری کا فعال کردار اس بات کا متقاضی ہے کہ ہم اپنے فراءض بلاخوف و خطر ادا کریں ذخیرہ اندوزاور گرانفروش کسی رعائیت کے مستحق نہیں ہیں اور ان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے کسی دباوَ کو خاطر میں نہ لایا جائے لوگوں کے مفاد کو سب پر فوقیت دی جائے

Shares: