نیویارک:عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ،پاکستان جیسے کمزورممالک متاثرہوسکتے ہیں تفصیلات کے مطابق اوپیک کی جانب سے کروڈ کی پیداوار میں کمی برقرار رکھنے کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ ہوا ہے ۔
نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں جنوری کے لئے برنٹ کروڈ کی سپلائی کے سودے81 سینٹ اضافے کے ساتھ 67.20 ڈالر فی بیرل اور امریکی کروڈ ( ڈبلیو ٹی آئی) کے سودے 59سینٹ اضافے کے ساتھ 61.11 ڈالر فی بیرل طے پائے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز پاکستا ن کے دو صوبوں سندھ اور بلوچستان میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں ،سندھ اور بلوچستان میں مشترکہ طور پر 152 بیرل یومیہ خام تیل اور مجموعی طور پر 39اعشاریہ 30 ملین کیوبک فٹ یومیہ قدرتی گیس کے نئے ذخائرکی دریافت کی گئی ہے۔
اس کامیابی کے بارے میں پی پی ایل کی انتظامیہ کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو بھی خط کے ذریعے آگاہ کردیا گیا ہے۔لیکن یہ ذخائرچند سال بعد قابل استعمال ہوں گے کیونکہ جہاں سے گیس پٹرول نکالا جاتا ہے اس کےلیے ابتدائی اورتکنیکی امورکےلیےبہت وقت درکارہوتا ہے