باغی ٹی وی:شیخوپورہ (محمد طلال سے) نواحی گاؤں ہوئیکے میں قائم بنیادی مرکز صحت کا ڈسپنسر طالب الیاس ہفتہ ہفتہ مرکز صحت سے غائب رہنے لگا اور بنیادی مرکز صحت ہوئیکے میں موجود لیڈی ڈاکٹر بھی اکثر غیر حاضر رہنے لگی معلوم ہوا ہے کہ ڈسپنسر طالب الیاس ہفتہ میں ایک بار ہسپتال آتا ہے اور دیگر عملہ کی ملی بھگت سے اپنی تمام غیر حاضریوں کو حاضری رجسٹر میں لگا کر چلا جاتا ہے عوامی شکایات کی بنا پر گزشتہ روز صحافیوں کی ایک ٹیم نے بنیادی مرکز صحت ہوئیکے کا وزٹ کیا تو اس روز بھی ڈسپنسر طالب الیاس حسب روایت بلاوجہ اپنی ڈیوٹی سے غیرحاضر پایا گیا جبکہ ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر نائلہ تبسم سے رابطہ کیا گیا تو پتہ چلا کہ وہ بھی ایک ماہ کی چھٹی پر ہیں یہ دیہی علاقہ ہے اردگرد کے درجنوں دیہات سے آنے والے غریب،نادار مریض جو مختلف ذرائع سے اس مرکز صحت میں اپنے علاج معالجے کے لیے آتے ہیں ڈسپنسر طالب الیاس کی بلاوجہ کی غیرحاضری کی وجہ سے ذلیل و خوار ہوکر انتظار کر کرکے تھک ہار کر واپس چلے جاتے ہیں ڈسپنسری کا تالہ لگا ہونے بغیر میڈیسن لیے مریضوں کو مجبوراً 25 کلومیٹر دور شیخوپورہ شہر کا رخ کرنا پڑتا ہے جب کبھی ہفتہ میں ایک بار ڈسپنسر طالب الیاس بنیادی مرکز صحت ہوئیکے میں آتا ہے تو اس کا مریضوں سے رویہ انتہائی غیر مناسب ہوتا ہے بدتمیزی سے گفتگو کرنا اس وطیرہ بن چکا ہے وہ متعدد بار مریضوں سے جھگڑ بھی چکا ہے ڈسپنسر طالب الیاس مریضوں کو دھمکیاں دیتا ہے کہ میرے محکمہ صحت کے ضلعی آفیسران سے تعلقات ہیں میرا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا پتہ چلا ہے کہ ڈسپنسر طالب الیاس نے محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ شیخوپورہ کی آنکھوں میں دھول جھونک رکھی ہے اہل علاقہ اور بنیادی مرکز صحت ہوئیکے میں آنے والے مریضوں نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد ، ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ اور سی او ہیلتھ شیخوپورہ ڈاکٹر سہیل طارق سے ڈسپنسر طالب الیاس اور دیگر ملازمین کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ ملازمین عرصہ دراز سے اس بنیادی مرکز صحت ہوئیکے میں اپنی تعیناتی کیے ہوئے ہیں ان کا تبادلہ کیا جائے اور فرض شناس ملازمین تعینات کیے جائیں تاکہ اہل علاقہ اس مرکز صحت سے مستفید ہوسکیں ۔

Shares: