اسلام آباد:وزیراعظم اسمبلیاں توڑ سکتے ہیں:اسد عمر نے خطرے کی گھنٹی بجادی ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم اسمبلیاں توڑ سکتے ہیں۔اسدعمرنے وجہ بھی بتادے
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی وفاقی وزیر اسد عمر کی جانب سے ملکی سیاست میں ہلچل مچا دینے والا بیان جاری کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے عندیہ دیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اسمبلیاں توڑ سکتے ہیں۔
اسد عمر نے واضح کیا ہے کہ اگر اگر کام میں رکاوٹ ڈالی گئی تو پھر عمران خان اسمبلیاں توڑ دیں گے۔
مجھ سے سوال پوچھا گیا تھا کے کیا عمران خان اسمبلی توڑ سکتے ہیں، اس کا جواب اس کلپ میں دیکھیے. @ImranKhanPTI سیاست دان نہیں لیڈر ہے. وہ اقتدار کے لئے سیاست میں آئے ہی نہیں. اقتدار صرف عوام کی خدمت کا ذریعہ ہے pic.twitter.com/g7A6kaTNus
— Asad Umar (@Asad_Umar) April 30, 2021
وفاقی وزیر کے اس بیان پر سینئر صحافی و تجزیہ کاری سلیم بخاری کی جانب سے ردعمل دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مختلف حلقوں میں یہ بات پہلی ہی کی جا رہی ہے کہ وزیراعظم اسمبلیاں توڑ سکتے ہیں،
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا تھا کہ مجھ سے سوال پوچھا گیا تھا کے کیا عمران خان اسمبلی توڑ سکتے ہیں، اس کا جواب اس کلپ میں دیکھیے. @ImranKhanPTI سیاست دان نہیں لیڈر ہے. وہ اقتدار کے لئے سیاست میں آئے ہی نہیں. اقتدار صرف عوام کی خدمت کا ذریعہ ہے