وزیراعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو پاکستان کا پہلا سی ڈی ایف تعینات ہونے پر انھیں مبارکباد دی ہے۔

شہبازشریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی عصری، جدید جنگی تقاضوں سے ہم آہنگ ہے، فیلڈ مارشل کی قیادت میں بہادرافواج نے دشمن کو عبرتناک شکست دی۔وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ فیلڈ مارشل کی قیادت میں معرکہ حق میں شاندار کامیابی سے پاکستان کا نام روشن ہوا، عزت ملی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ایئرچیف ظہیر احمد بابر سدھو کو بھی مدت ملازمت میں 2 سال کی توسیع پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا،وزیراعظم نے کہا کہ ظہیر احمد بابر سدھو کی قیادت میں پاک فضائیہ نے معرکہ حق میں پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، پاک فضائیہ نے دشمن کے جنگی ہوائی جہاز تباہ کیے اور دشمن پر اپنی دھاک بٹھائی، پاکستان کے دفاع، ترقی و خوشحالی کیلئے تمام ادارے مل کر کام کریں گے، ملک کے دفاع کو مل کر ناقابل تسخیر بنائیں گے۔

صدر مملکت کا نوٹفکیشن آرڈر بڑا عجیب،کیا یہ اصلی یا دوسرا بھی جعلی،مبشر لقمان کے تلخ سوال

جنرل عاصم منیر کی تقرری ملکی سلامتی کے تقاضوں کے عین مطابق ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان

دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے چیف آف آرمی اسٹاف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز کے عہدہ پر تعیناتی پر مبارکباد دی ہے، اسپیکر قومی اسمبلی نےفیلڈ مارشل سید عاصم منیر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی خوش آئند ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی ان کی قائدانہ صلاحیتوں کا مظہر ہے، بھارت کے ساتھ جنگ کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نہایت جراتمندانہ فیصلے کیے، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کمان میں پاک افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، قوم کو فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جرات و بہادری پر فخر ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں مسلح افواج نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا، چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر کی قیادت میں بری، بحری اور فضائی افواج کے مابین ہم آہنگی مزید بہتر ہوگی، پاکستان کی مسلح افواج نے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے، چیف آف ڈیفنس فورسز کی قیادت میں مسلح افواج نے دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے مؤثر کارروائیاں کیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی ملک کے لیے نیک شگون ثابت ہوگی،

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نےائیر چیف ظہیر بابر سدھو کی مدت ملازمت میں توسیع پر انہیں بھی مبارکباددی اور کہا کہ ائیر چیف ظہیر بابر سدھو کی سربراہی میں پاک فضائیہ نے بھارتی جارحیت کا دنداں شکن جواب دیا،دنیا پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی معترف ہے،

Shares: