اسمبلیوں کی تحلیل: وزیراعظم نے اتوار کو اہم مشاورتی اجلاس بلالیا
اسمبلیوں کی تحلیل کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف نے اتوار کو لاہور میں اہم اجلاس طلب کرلیا، جس میں آئینی و قانونی ماہرین کو بھی طلب کیا گیا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیاں 23 دسمبر کو کی تحلیل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
مسلم لیگ ن کا وزیراعلی پنجاب اوراسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ماڈل ٹاؤن میں ان کی رہائش گاہ پر اہم مشاورتی اجلاس کل (اتوار کو) لاہور میں طلب کرلیا گیا، جس میں آئینی و قانونی ماہرین کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے اسمبلیوں کی تحلیل کے معاملے پر غور کیا جائے گا جبکہ اسمبلیاں بچانے کیلئے مختلف قانونی و آئینی معاملات پر بھی گفتگو ہوگی۔وزیراعظم آئینی و قانونی ماہرین اور پارٹی رہنماؤں کے اجلاس کے بعد اتحادیوں سے بھی مشاورت کریں گے۔
آج شام عمران خان کی کال پر لبرٹی چوک لاہور میں جلسہ ہوگا،ترجمان پنجاب حکومت
یاد رہے کہ اس سے پہلے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے جمعہ 23 دسمبر کو پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری حکومت کوسازش کرکے گرایا گیا، اس کا ایک آدمی ذمہ دارجس کا نام جنرل باجوہ ہے، جنرل باجوہ آرمی چیف تھے اس لیے پہلے بات نہیں کرتا تھا، میں اپنی فوج کومضبوط فوج دیکھنا چاہتا ہوں، فوج کومضبوط دیکھنا چاہتا ہوں اس لیے چپ کر کے بیٹھےرہے۔
لاہور میں جلسے سے ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن کا ایک ہی مقصد اپنا چوری کا پیسہ بچانا ہے، اپنے وکلا سےمشاورت کرلی ہے، ہم نےفیصلہ کیا اگلےجمعے کوپنجاب،خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں تحلیل کردیں گے، اس کے بعد ہم الیکشن کی تیاری کریں گے۔ قومی اسمبلی میں جاکرکہیں گےہمارے استعفے منظورکرو۔