اپوزیشن شہبازشریف پرسیاست کرتی رہی،کپتان نے قبائلی علاقوں میں وہ کام کردکھایا کہ سب دیکھتے رہ گئے

0
32

باجوڑ:اپوزیشن شہبازشریف پرسیاست کرتی رہی،کپتان نے قبائلی علاقوں میں وہ کام کردکھایا کہ سب دیکھتے رہ گئے،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے تمام قبائلی علاقے کے لوگوں کیلئے ہیلتھ کارڈ کی فراہمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ محمودخان تمام قبائلی خاندانوں تک ہیلتھ کارڈ پہنچائیں، ہماری کوشش ہوگی کہ قبائلی علاقوں میں ترقیاتی کام ہوں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے تیمرگرہ،خار،مامد گٹ روڈ کا سنگ بنیاد رکھ دیا، اس موقع پر آرمی چیف ،گورنر اوروزیر اعلیٰ کےپی بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

باجوڑ میں وزیراعظم عمران خان نے عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام قبائلی علاقوں کا دورہ کیا ہے، قبائلی علاقوں کے خدشات سے واقف تھا ، قبائلی علاقوں کے لوگوں کو روزگار کیلئے باہر نکلنا پڑتا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقوں کا کےپی میں ضم کرنا پہلا قدم تھا اب قبائلی علاقوں کی سڑکیں بنیں گی ،قبائلی علاقوں سے لوگ واقف ہی نہیں تھے، سڑکیں بننےسے تجارت میں آسانی ہوگی ،کارخانے لگیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے قبائلی علاقوں میں تعلیم کو عام کرنا ہے،ہنر سکھانا ہے، آج تک کوئی معاشرہ تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کرپایا ، قبائلی علاقے کے لوگ پشاور جاتے یا کسی اور شہر جاتے تھے، اب ہماری کوشش ہوگی کہ قبائلی علاقوں میں ترقیاتی کام ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ افغان حکومت اور طالبان میں کامیابی مذاکرات سے علاقوں میں خوشحالی آئافغانستان میں امن سے سینٹرل ایشیا میں تجارت بڑھے گی ، تجارت کے فروغ سے علاقے کے لوگوں کو فائدہ پہنچے گا۔

عمران خان نے مزید کہا تمام قبائلی علاقے کے لوگوں کو ہیلتھ کارڈ مہیا کریں گے ، محمودخان تمام قبائلی خاندانوں تک ہیلتھ کارڈ پہنچائیں گے ، حالات اچھے نہیں اس لئے کہ حکومت ملی تو قرضوں کاسامناتھا ، حکمرانوں نے ملک لوٹ کر لندن میں بڑے بڑے محلات لئے ، ملک لوٹ مارکرنیوالے مشکلات چھوڑ کر گئے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ لوگ اب خود قبائلی علاقوں کو دیکھ سکیں گے ، قبائلی علاقوں کی سڑکیں بننے سے تجارت ، سیاحت میں فائدہ ہوگا، دنیا تو چھوڑیں، پاکستان کے لوگوں نے ہی قبائلی علاقے نہیں دیکھے۔

انھوں نے مزید کہا سیاحت ہوتی ہے تو تجارت بڑھتی ہے لوگوں کو روزگارملتاہے، سڑک کے افتتاح سے تجارت اور سیاحت بھی بڑھے گی ، یواےای کی حکومت کا شکریہ اداکرنا چاہتا ہوں۔

Leave a reply