وزیراعظم عمران خان کا اعزاز:پاکستان کا اعزاز: عرب پارلیمنٹ نے خطاب کی دعوت دیدی

0
38

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا اعزاز:پاکستان کا اعزاز: عرب پارلیمنٹ نے خطاب کی دعوت دیدی ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کو ایک اور اعزاز حاصل ہوا ہے کہ عرب پارلیمنٹ نے عمران خان کو خطاب کی دعوت دے دی ، وزیراعظم عمران خان نے عرب پارلیمنٹ کے سربراہ کی جانب سے خطاب کی دعوت قبول کرلی ، عمران خان عرب پارلیمنٹ سے خطاب کرنے والے پہلے غیرعرب سربراہ ہوں گے۔

اس حوالے سےوزیرِاعظم کے نمائندہ خصوصی طاہر محمود اشرفی نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ عرب پارلیمنٹ کے سربراہ عادل عبدالرحمان العسومی کی طرف سے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو خطاب کی دعوت دی گئی جس کو وزیر اعظم عمران خان نے قبول کرلیا اور یوں عمران خان عرب پارلیمنٹ سےخطاب کرنے والے پہلے غیرعرب سربراہ ہوں گے۔

خیال رہے کہ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی دعوت پرعرب پارلیمنٹ کے صدرعادل بن عبدالرحمن العسومی 5 روزہ دورے پر پاکستان میں موجود ہیں اور گذشہ روز وزیراعظم عمران خان سے عرب پارلیمانی وفد کی کی ملاقات ہوئی ،

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کہا کہ امن ، ترقی ، پارٹنرشپ اور روابط میں مضبوطی پاکستان کی ترجیح ہے ، پاکستان اور عرب ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات ہیں ، پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن، استحکام اور خود مختاری چاہتا ہے۔

قبل ازیں عرب پارلیمنٹ کے وفد نے سپیکر عادل عبدالرحمان العسومی کی قیادت میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ، عرب پارلیمنٹ کا وفد سوموار کو وزارتِ خارجہ آیا جہاں وزیر خارجہ نے ان کو خوش آمدید کہا ،

Leave a reply