وزیر اعظم شہبا زشریف کا اماراتی صدر کو فون :پاکستان آنے کی دعوت دے دی
اسلام آباد:وزیر اعظم شہبا زشریف نےاماراتی صدر کو پاکستان آنے کی دعوت دی،اطلاعات کے مطابق آج وزیراعظم پاکستان شہبازشریف نے عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ٹیلی فونک گفتگو کی اور ان کی خیریت دریافت کی
وزیراعظم شہبازشریف نے عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کو عرب امارات کے 51 ویں قومی دن کی آمد پر مبارکباد پیش کی اور عرب امارات کی ترقی اور خوشحالی کےلیے دعا بھی کی
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس موقع پر وزیراعظم پاکستان میاں شہبازشریف نے عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کو پاکستان آنے کی دعوت دی ، وزیراعظم کی اس پیش کش کو قبول کرتے ہوئے اماراتی صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے پاکستان آنے کی دعوت قبول کرلی ہے ،
یہ دورہ کب ہوگا ،اس کی تاریخ بعد میں بتائی جائے گی ،تاہم اماراتی صدر نے اس موقع پرخوشی کااظہارکیا اور پاکستان آنے کی پکا وعدہ کیا ہے،اس دوران گفتگو کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کے صدر نے وزیر اعظم اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا
وزیر اعظم شہبازشریف نے سیلاب متاثرین کیلئے امداد پر عرب امارات کے صدر ،حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا اور ان کی خدمات کو سراہایہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس دوران دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان باہمی تعلقات میں مزید وسعت پر بھی بات چیت ہوئی