اسلام آباد :وزیراعظم کا عالمی اقتصادی فورم ” پاکستان اسٹریٹجی ڈائیلاگ” سے اہم خطاب،دنیا سنتی رہ گئی ،اطلاعات کے مطابق آج وزیراعظم نے عالمی اقتصادی فورم سے میں "پاکستان اسٹریٹجی ڈائیلاگ "کے موضوع پرکھل کربات کی ،
وزیراعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کورونا کی وجہ سے پوری دنیا متاثرہوئی، پاکستان کی معیشت مستحکم اور درست سمت کی جانب گامزن ہے، کورونا کے دوران مزدورطبقے کا خیال رکھا گیا، ہم نے اسمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی پرعمل کیا،
وزیراعظم کا عالمی اقتصادی فورم ” پاکستان اسٹریٹجی ڈائیلاگ” سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے مقابلے میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کو ترجیح دی، کورونا کنٹرول کرنے کے ساتھ لوگوں کو بھوک سے بھی بچایا، مالیاتی اورکرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑے چیلنجزتھے
وزیراعظم کا عالمی اقتصادی فورم ” پاکستان اسٹریٹجی ڈائیلاگ” سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے غیرضروری اجتماعات پرپابندی لگائی ،حکومتی اقدامات کے ذریعے معیشت کو کورونا اثرات سے بچایا، ترقی پذیرممالک کیلئے منی لانڈرنگ بہت بڑا مسئلہ ہے
وزیراعظم کا عالمی اقتصادی فورم ” پاکستان اسٹریٹجی ڈائیلاگ” سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہاٹ اسپاٹس کا پتہ لگا کراسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا، پاکستان کا 80 فیصد مزدورطبقہ غیرروایتی شعبوں سے وابستہ ہے
وزیراعظم کا عالمی اقتصادی فورم ” پاکستان اسٹریٹجی ڈائیلاگ” سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ احساس کیش پروگرام کے ذریعے غریب گھرانوں کی مدد کی گئی،فیصل آباد میں ٹیکسٹائل انڈسٹری تیزی سے کام کررہی ہے،فیصل آباد میں لیبرکی کمی کا بھی سامنا ہے، درآمدات اوربرآمدات میں 40 ارب ڈالرکا فرق تھا
وزیراعظم کا عالمی اقتصادی فورم ” پاکستان اسٹریٹجی ڈائیلاگ” سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری میں بہتری آرہی ہے، سی پیک کے باعث پاکستان کو ہنرمند افراد کی ضرورت ہے، افغان امن ڈائیلاگ پاکستان کی بڑی کامیابی ہے، افغانستان میں امن سے پاکستان کے قبائلی علاقوں کو فائدہ ہوگا،
وزیراعظم کا عالمی اقتصادی فورم ” پاکستان اسٹریٹجی ڈائیلاگ” سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن کے ساتھ یومیہ اجرت والوں کو تحفظ فراہم کیا،افغانستان میں امن سے خطے کو فائدہ ہوگا، 17سال بعد پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سرپلس ہوگیا، ہم نے منی لانڈرنگ کیخلاف کارروائیاں کیں
وزیراعظم کا عالمی اقتصادی فورم” پاکستان اسٹریٹجی ڈائیلاگ” سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے تعاون سےامریکا اورطالبان مذاکرات کی میزپرآئے، افغانستان میں امن سے پورے خطے کو فائدہ ہوگا، انٹرا افغان ڈائیلاگ کیلئے مخلصانہ کردار ادا کیا، پرامن اورمستحکم افغانستان خطےکے مفاد میں ہے، امید ہے بھارت میں مناسب قیادت آنے پرتعلقات معمول پرآسکیں گے
وزیراعظم کا عالمی اقتصادی فورم ” پاکستان اسٹریٹجی ڈائیلاگ” سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدرٹرمپ نے افغانستان میں اچھے اقدامات کیے،امید ہے جوبائیڈن بھی افغان امن عمل کا سلسلہ جاری رکھیں گے پاکستان کا بڑا مسئلہ توانائی کے مہنگے منصوبے بھی ہیں،سابق حکومت نے بجلی کے مہنگے معاہدے کیے، بنگلادیش اوربھارت کی نسبت پاکستان میں بجلی مہنگی ہے،