وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف سے قازقستان میں آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔

وزیراعظم شہباز شریف ایشیاء میں روابط اوراعتماد سازی کانفرنس میں شرکت کیلئے قازقستان کے 2 روزہ دورے پر ہیں۔

اس موقع پر وزیراعظم کی آسانہ میں سائیڈ لائن ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف سے ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

میزبان قازقستان کے صدر کانفرنس میں شریک سربراہانِ مملکت کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے، وزیراعظم شہباز شریف عشائیے میں شرکت کیلئے آستانہ سے اوپرا روانہ ہوچکے ہیں۔

قازقستان کے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کی دیگر ممالک کے سربراہان سے مزید ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

Comments are closed.