وزیراعظم شہبازشریف کل عمرہ ادائیگی کے لئے سعودی عرب روانہ ہوگے

0
101

وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کا وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے اہم بیان سامنے آیا ہے ،ان کا کہناہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کل سعودی عرب روانہ ہوں گے ،4 مارچ کو وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد شہبازشریف کا بیرون ملک یہ پہلا دورہ ہے ،وزیراعظم کمرشل پرواز کے ذریعے روانہ ہوں گے ،وزیراعظم اور وفد کے ارکان سفری اخراجات اپنی ذاتی جیب سے ادا کریں گے۔وزیراعظم شہبازشریف آخری ایام میں 6 سے 8 اپریل کو سعودی عرب کادورہ کریں گےمنصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم کایہ پہلا غیر ملکی دورہ ہوگا ۔وزیراعظم عمرے کی ادائیگی کریں گے، مسجد نبوی میں حاضری دیں گے وزیراعظم کےہمراہ کابینہ کے سینیئر وزراء وزیرخارجہ، وزیر دفاع، وزیر خزانہ اور وزیراطلاعات اوراقتصادی امور بھی سعودی عرب جائیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات متوقع ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔دونوں رہنما علاقائی اور عالمی پیشرفت پربھی تبادلہ خیال کریں گے۔ذرائع کے مطابق دورہ سعودی عرب کے دوران وزیرخزانہ سرمایہ کاری کے لیے مراعات پر بریفنگ دیں گے۔ سعودی عرب کو ریکوڈک میں سرمایہ کاری پر خصوصی مراعات بھی دی جائیں گی۔واضح رہے اس سے قبل وزارت خزانہ کی طرف سے سعودی عرب کی جانب سے ریکوڈک پر ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی توقع ظاہر کی جاچکی ہے۔

Leave a reply