وزیراعظم کا حجاج کرام کی شہادتوں پر اظہار افسوس، جسد خاکی وطن لانے کی ہدایت

Shehbaz Sharif

وزیراعظم شہبازشریف نے مکہ مکرمہ میں حجاج کرام کی شہادتوں پر اظہارافسوس کرتے ہوئے جسد خاکی پاکستان لانے کی ہدایت کردی۔وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستانی حجاج کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے حجاج کرام کے لواحقین کے لئے صبر وجمیل کی بھی دعا کی ،محمدشہبازشریف نے مکہ مکرمہ میں حجاج کرام کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور چودھری سالک حسین اور سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق سے رابطہ کیا اور شہید حجاج کرام کے جسد خاکی پاکستان پہنچانے کے انتظامات کی ہدایت کی۔وزیر اعظم نے وزارت مذہبی امور اور پاکستانی سفارت خانے کے حکام کو حجاج کرام کو تمام سہولیات فراہم کرنے اور ہسپتالوں میں داخل پاکستانی عازمین کیلئے طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

Comments are closed.