فاٹا یونیورسٹی کی افتتاحی تقریب میں شہباز شریف نے نوجوان طلبہ میں لیپ ٹاپ بھی تقسیم کیئے۔ اس تقریب میں گورنر و نگراں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب بھی شریک ہیں۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے دور حکومت میں شروع ہونے والے اس منصوبے کا پہلا زون مکمل ہوا جس پر 4.5 ارب روپے کی لاگت آئی، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ خیبر پختونخوا بہادر لوگوں کی دھرتی ہے، یہاں کے لوگوں نے اپنے خون سے پاکستان کا دفاع کیا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھی اس صوبے کے لو گوں نے بے شمار قربانیاں دیں،
ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ لیپ ٹاپس تقسیم کیے جا رہے ہیں، لیپ ٹاپس کی تقسیم میرٹ پر کی جا رہی ہے، البتہ کورونا وائرس کے دوران لاکھوں بچے لیپ ٹاپس سے مستفید ہوئے جس کی مدد سے ان کا تعلیمی سلسلہ جاری رہا۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کی آئی ایم ایف کا پروگرام خوشی سے نہیں مجبوری سے قبول کرنا پڑا ،بھکاری پن کے خاتمے کے لئے ملک کو اپنے پیروں پہ کھڑا ہونا ہو گا جس کے لئے ہم سب کو محنت کرنی پڑیگی،انہوں نے اپنے خطاب میں سعودی ولی عہد اور سعودی حکومت کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دے کر دو ارب ڈالر پاکستان کو دے دیں،جس کے لئے آرمی چیف اور وزیر خزانہ اسحآق ڈار کا شکر گزار ہوں،شہباز شریف نے کہا کہ ہم باہر جاتے ہیں تو لوگوں کے چہرے کہتے ہیں کہ پیسے مانگنے آگئے، لہٰذا ہم نے فیصلہ کرنا ہے ہاتھ سیدھا ہی رکھنا ہے یا کبھی الٹابھی کرنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخواہ نے پاکستان کو دہشتگردی سے بچانے کیلیے جو تاریخی کردار ادا کیا اس صوبے کے لوگوں نے اپنے لہو سے جو قربانیاں دی ہیں اس کے بغیر پاکستان میں دیشتگردی کی لعنت ختم نہیں کی جا سکتی تھی ،لیپ ٹاپ سکیم کا جو آج اجراء کیا گیا ہے یہ 1لاکھ لیپ ٹاپ ہیں جو پورے پاکستان میں بغیر کسی سفارش کے صرف میرٹ کی بنیاد پہ تقسیم کیے جارہے ہیں اور یہی نوازشریف کی پالیسی ہے یہی میری پالیسی ہے اور یہی اس حکومت کی پالیسی ہے.میرا اگر بس چلتا تو پاکستان کے ہر بچے اور بچی کے ہاتھ لیپ ٹاپ دیتا جس سے پاکستان میں کلاشنکوف کا کلچر ختم ہوتا بے روزگاری کا خاتمہ ہوتا لیکن اس سال ہمیں بہت سے معاشی چیلنجز کا سامنا تھا.مجھ سمیت تمام اشرافیہ کو جن کو اللہ تعالیٰ نے بے پناہ نعمتوں سے نوازا ہے ہم سب کو اپنے اندر جھانکنا ہوگا اوراگر اس قوم کا مستقبل سنوارنا ہے تو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا 90 کی دہائی یاد کیجیے جب پاکستان کا روپیہ ہندوستان کی کرنسی سے زیادہ قیمت رکھتا تھا
آج پشاور میں لیپ ٹاپ کی تقریب میں ایک طالب علم نے وزیراعظم شہباز شریف کا طلبہ کو لیپ ٹاپ کا تحفہ دینے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم اس لیپ ٹاپ کی بدولت محنت کر کے کل کو وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھیں گے وزیراعظم شہباز شریف نے طالب علم کو اپنی کرسی پر بٹھایا اور اس کی حوصلہ افزائی کی،