وزیر اعظم ٹیلنٹ ہنت یوتھ سپورٹس فٹبال میں پشاور ریجن پہلے نمبر پر

0
54

وزیراعظم ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ سپورٹس فٹبال خواتین صوبائی سطح کے لیگ مقابلے میں پشاور ریجن ٹیم فاتح رہا، مردان ریجن نے دوسری اور سوات ریجن نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
صوبائی سطح کے لیگ مقابلے عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس چارسدہ میں رنگارنگ تقریب کے ساتھ احتتام پذیر ہوگئے، مقابلوں میں پشاور ریجن، مردان ریجن، بنوں ریجن، ہزراہ ریجن اور سوات ریجن کی خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔
چارسدہ لیگ مقابلوں کے کھلاڑیوں اور افیشلز نے صوبائی سطح کے لیگ مقابلوں کے انعقاد کے لیے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان نوجوانوں باالخصوص خواتین کی فلاح و بہبود اور ان کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار اور نکھار کے مواقع فراہم کر رہے ہیں جو کہ ملک و قوم کے بہتر مستقبل کے لیے نیک شگون ہے۔
چارسدہ ،،لیگ مقابلوں کے سیکرٹری و باچا خان یونیورسٹی کے ڈائریکٹر سپورٹس شبانہ خٹک نے کہا کہ صوبائی سطح پر لیگ مقابلوں کےلئے تمام کھلاڑیوں کا انتخاب ٹرائلز کر زریعے نہایت شفاف طریقے کار کے مطابق یقینی بنایا گیا ہے اور لیگ سے بہترین ٹیلنٹ سامنے ایا ہے جو اگے صوبے اور ملک کا نام روشن کریں گے۔

Leave a reply