شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل ہالی وڈ پروڈکشن میں کام کرنے جا رہے ہیں؟
رواں برس 9 مارچ کو باضابطہ طور پر شاہی حیثیت سے علیحدگی اختیار کرنے والا برطانوی شاہی جوڑے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل جلد اپنا نیا بزنس شروع کرنے جا رہے ہیں۔
باغی ٹی وی :شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے رواں ماہ 9 مارچ کو باضابطہ طور پر برطانوی شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کر لی تھی اور برطانیہ چھوڑ کر پہلے کینیڈا اور بعد ازاں امریکا منتقل ہو گئے ہیں-
جوڑے کی شاہی حیثیت سے علیحدگی اختیار کیے جانے کے بعد ہی چہ مگوئیاں ہیں کہ وہ جلد اپنا نیا کام شروع کرنے جا رہے ہیں تاہم 6 ماہ گزر جانے کے باوجود تاحال دونوں کی جانب سے کوئی باضابطہ کام شروع نہیں کیا گیا لیکن اب خبر سامنے آئی ہے کہ جلد ہی دونوں ہالی وڈ میں اپنا نیا کام شروع کردیں گے۔
شوبز ویب سائٹ ورائٹی نے اپنی رپورٹ میں متعدد ذرائع سے بتایا کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل اس سال کے شروع میں جب سے کیلیفورنیا منتقل ہوئے ہیں ، افواہوں نے زور پکڑا ہے کہ ان کا ہالی وڈ میں قدم جمانے کا منصوبہ تھا۔ اور اب اس کے لئے اقدامات بھی کر رہے ہیں-
رپورٹ کے مطابق رواں برس جون سے لے کر اب تک متعدد ہولی وڈ پروڈکشن ہاؤسز اور پروڈیوسرز سے ملاقاتیں کی ہیں شاہی جوڑے نے این بی سی یونیورسل اور ڈزنی پروڈکشن ہاؤس کے چیئرمین سمیت دیگر بڑے پروڈکشن ہاؤسز کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں-
رپورٹ کے مطابق میگھن مارکل کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ اگرچہ شاہی جوڑا اداکاری میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتا شاہی جوڑا ممکنہ طور پر بڑے پروڈکشن ہاؤسز کے ساتھ منصوبوں کو مشترکہ طور پر پروڈیوس کر سکتا ہے تاہم اس حوالے سے ابھی تک کچھ کنفرم نہیں ہے-
شاہی جوڑے سے ملاقاتوں کے حوالے سے این بی سی یونیورسل اور ڈزنی کے ترجمان نے کوئی بھی مؤقف دینے سے انکار کردیا جب کہ میگھن مارکل اور شہزادہ ہیری کے ترجمان نے بھی مذکورہ معاملے پر کوئی بھی مؤقف دینے سے معذرت کی۔
شاہی حیثیت چھوڑے جانے کے بعد اب ممکنہ طور پر خیال کیا جا رہا ہے کہ شاہی جوڑا ممکنہ طور پرہا لی وڈ پروڈکشن میں قدم رکھ سکتا ہے۔
عامر خان کی ترک خاتون اول کے ساتھ ملاقات پر کنگنا رناوت کی اداکار کے سیکولرازم پر تنقید