پرنس ہیری اورمیگھن مارکل میوزک اسٹریمنگ ویب سائٹ کے لئے پروگرام کریں گے

میوزک اسٹریمنگ ویب سائٹ اسپاٹی فائے نے تصدیق کی ہے کہ برطانوی جوڑا پرنس ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل ان کے لیے خصوصی پروگرام کرے گا۔

باغی ٹی وی :رواں برس ستمبر میں اسٹریمنگ ویب سائٹ نے تصدیق کی تھی کہ برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل ان کے لیے فلمیں بنائیں گےاور اب میوزک اسٹریمنگ ویب سائٹ اسپاٹی فائے نے تصدیق کی ہے کہ برطانوی جوڑا ان کے لیے خصوصی پروگرام کرے گا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق میوزک اسٹریمنگ ویب سائٹ نے 16 دسمبر کو تصدیق کی کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل ‘اسپاٹی فائے’ کے لیے پوڈکاسٹ شو کریں گے وہ نہ صرف اس شو کی میزبانی کریں گے بلکہ وہ اسے پروڈیوس بھی کریں گے۔

دونوں کا پہلا پوڈکاسٹ پروگرام رواں برس کے اختتام اور سال نو سے قبل نشر کیا جائے گا تاہم ان کا مستقل پروگرام آئندہ سال سے ریلیز کیا جائے گا۔

پرنس ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کی برطانیہ واپسی

میگھن مارکل کے ہاں دوسرے بچے کی آمد متوقع غیر ملکی میڈیا کا دعوی

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ برطانوی جوڑے نے ‘اسپاٹی فائے’ کے ساتھ کتنے ارب ڈالرز میں کتنے سال کا معاہدہ کیا ہے تاہم کہا جا رہا ہے کہ دونوں پارٹیوں کے درمیان چند سال کا معاہدہ ہوا ہے۔

‘اسپاٹی فائے’ کو میوزک و پوڈ کاسٹ شوز کی بڑی اسٹریمنگ ویب سائٹ کا درجہ حاصل ہے جس پر کئی زبانوں کے لاکھوں گانے موجود ہیں جب کہ اس ویب سائٹ پر کم از کم 15 لاکھ پوڈکاسٹ شوز بھی موجود ہیں۔

‘اسپاٹی فائے’ پر پروگرام کرنے کے علاوہ برطانوی شاہی جوڑا جلد نیٹ فلیکس کے لیے دستاویزی فلمیں بنانے کا کام بھی شروع کرے گا اور خیال کیا جا رہا ہے کہ شاہی جوڑا آئندہ سال سے فلمیں پروڈیوس کرنا شروع کردے گا۔

شہزادہ ہیری کی 36ویں سالگرہ پرشہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار

ماہرین نے پرنس ہیری اور میگھن کے اخراجات پر سوال اٹھا دیئے

خیال رہے کہ پوڈکاسٹ شو ڈیجیٹل پروگرام کو کہتے ہیں، یہ لفظ براڈکاسٹنگ اور آئی پوڈ سے لیے گئے الفاظ سے بنایا گیا ہے۔

پوڈکاسٹ ایسے ڈیجیٹل پروگرام کو کہتے ہیں جو نہ صرف آن لائن نشر کیا جاتا ہے بلکہ اسے ڈاؤن لوڈ کرکے ایک سے دوسری جگہ فائلز کی طرح منتقل کرکے بھی سنا جا سکتا ہے۔

حالیہ چند سال میں ہونے والے ریڈیو، ٹی وی، اسٹریمنگ ویب سائٹس اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے شوز اور پروگرامات کو پوڈکاسٹ کہا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ رواں برس 2 ستمبر کو نیٹ فلیکس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں تصدیق کی گئی کہ برطانوی شاہی خاندان سے علیحدگی سے چھ ماہ بعد ، شہزادہ ہیری اور اس کی اہلیہ میگھن نے ، اسٹریمر کے لئے ویب سیریز ، دستاویزی فلموں اور بچوں کے پروگراموں کی تیاری کے لئے ایک معاہدہ کیا تھا-

برطانوی شہزادے ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے نیٹ فلیکس کے ساتھ دستاویزی فلمیں بنانے کا معاہدہ کرلیا

معاہدے کے مطابق برطانوی جوڑا نیٹ فلیکس کے لیے ان کہانیوں اور ان امور پر توجہ مرکوز کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جو متنوع آوازوں اور دیگر امور کو اپنے دل سے قریب رکھتے ہیں علاوہ ازیں جوڑے کا زیادہ فوکس خواتین، بچوں، نیچر، جانوروں اور ماحول سے متعلق مواد پر دستاویزی فلمیں، ڈرامے اور شوز بنانے پر رہے گا۔

واضح رہے کہ خیال رہے کہ میگھن مارکل اور شہزادہ ہیری نے مئی 2018 میں شادی کی تھی اور ان کے ہاں اگلے ہی سال بیٹے کے پیدائش ہوئی بیٹے کی پیدائش کے چند ماہ بعد ہی دونوں نے شاہی حیثیت چھوڑنے کا اعلان کیا تھا اور رواں برس 9 مارچ کو انہوں نے باضابطہ طور پر شاہی حیثیت سے علیحدگی اختیار کی تھی شاہی حیثیت چھوڑنے کے بعد ابتدائی طور پر وہ کینیڈا منتقل ہوگئے تھے تاہم بعد ازاں وہ امریکا منتقل ہوگئے اور اس وقت دونوں نیویارک میں رہائش پذیر ہیں-

شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل ہالی وڈ پروڈکشن میں کام کرنے جا رہے ہیں؟

شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے نیٹ فلیکس سے معاہدہ شاہی خاندان پر دباؤ بڑھانے کے…

Comments are closed.