پاکستان کی حکومت نے اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر 8 فروری کو یوم سوگ کا اعلان کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق، اس دن ملک بھر میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

یاد رہے کہ پرنس کریم آغا خان کا انتقال گزشتہ روز پرتگال میں ہوا تھا۔ ان کی تدفین 8 فروری کو مصر کے شہر اسوان میں کی جائے گی۔پرنس کریم آغا خان اسماعیلی برادری کے 49ویں امام تھے۔ وہ 11 جولائی 1957 کو اسماعیلی کمیونٹی کے امام منتخب ہوئے تھے، اس وقت ان کی عمر صرف 20 سال تھی۔ پرنس کریم آغا خان نے اپنے بیٹے پرنس رحیم آغا خان کو اپنی وصیت کے ذریعے اسماعیلی برادری کا 50واں امام نامزد کیا تھا۔

پرنس کریم آغا خان کے انتقال کے بعد ان کے بیٹے پرنس رحیم آغا خان اسماعیلی کمیونٹی کے 50ویں امام بن چکے ہیں۔

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے اس موقع پر پرنس رحیم آغا خان سے ٹیلی فونک گفتگو کی۔ وزیراعظم نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ آغا خان چہارم کی وفات سے ایک عظیم شخصیت ہم سے جدا ہو گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آغا خان چہارم پاکستان کے حقیقی دوست تھے اور ان کی عالمی ترقی، تعلیم، صحت اور انسانی خدمات میں بے شمار قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔اس کے علاوہ وزیراعظم نے پرنس رحیم آغا خان کو نئے امام کے طور پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے ساتھ اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

پاکستان میں اس دن کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے ملک بھر میں قومی سوگ کا ماحول ہوگا اور پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جائے گا۔

عمران ریاض کی جان کو کس سے خطرہ؟مبشرلقمان،عمران ریاض کے مابین کیا بات چیت ہوئی

Shares: