شہزادہ ولیم اور کیٹ کی پہلی ملاقات اور انکی لو سٹوری

0
36

شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن آج لاہور کا دورہ کر رہے ہیں جو شوکت خانم ہسپتال، بادشاہی مسجد کے ساتھ کئی جگہوں کا دورہ کریں گے اور تقریب سے خطاب بھی کریں گے.

کیا آپ کو معلوم ہے کی کیٹ مڈلٹن شادی دے پہلے ایک عام لڑکی تھی اور شہزادہ ولیم سے کچھ ماہ بڑی بھی ہیں؟

جی ہاں کیٹ مڈلٹن شادی سے پہلے شاہی گھرانے سے تعلق نہیں رکھتی تھی اور وہ شہزادہ سے 6 ماہ بڑی بھی ہیں.

پاکستانی سینیئر صحافی کی رپورٹ کے مطابق شہزادہ ولیم کی کیٹ سے ملاقات ان کی یونیورسٹی میں ہوئی تھی. سکوٹ لینڈ یونیورسٹی سے کیٹ نے ہسٹری آف آرٹس میں اور ولیم نے جیوگرافی میں 2005 میں ماسٹرز کیا. پہلی ملاقات 2001 میں ہوئی لیکن 2002 میں ایک چیریٹی شو جہاں کیٹ پرفارم کر رہی تھی, ولیم ان کو دل دے بیٹھے. اس کے بعد ان کی ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہو گیا.

2007 میں ولیم نے کیٹ سے دوستی ختم کر دی تھی کیوں کہ ان کے خاندان میں ان کے رشتے کو لے کر رکاوٹیں پیدا ہو گئی. لیکن کچھ ماہ بعد ہی ان کا پیچ اپ ہو گیا اور 2011 میں دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے.

Leave a reply