پرنسپل غریب کلینر کی ایک ماہ کی تنخواہ ہڑپ کر گیا،جیسے لے سکتے ہو لے لو ،پرنسپل کی دھمکی،
قصور
کرسچن ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ رائیونڈ کا پرنسپل ذیشان اپنے ماتحت کلینر کی تنخواہ ہڑپ کر گیا،کلینر سے کہا جیسے لے سکتے ہو لے لو،غریب کلینر کی لیبر ڈیپارٹمنٹ قصور و لاہور سے تعاون اپیل
تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی گاؤں اوراڑہ نو کے رہائشی نیامت مسیح ولد بشیر مسیح نے بتایا کہ میں نے نومبر 2019 سے کرسچئین ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ رائیونڈ میں بطور کلینر کام شروع کیا جو کہ مسیحی برادری کا ایک معزز اور کمیونٹی کا معاون ادارہ ہے
جو کہ بشپ آف رائیونڈ ڈایوسیس کے زیر انتظام ہے جس کے سربراہ بشپ آزاد مارشل ہیں جو کہ ایک نیک انسان ہیں اور مسیحی برادری کے روحانی پیشوا بھی ہیں
میں نے 2019 سے اگست 2024 تک نہایت ایمانداری سے اپنی ڈیوٹی سرانجام دی اسی دوران 27 مئی 2024 کو میرے والد فوت ہو گئے اور چھٹیوں کے بعد میں ڈیوٹی پر پہنچا تو پرنسپل ذیشان نے مجھے جھاڑنا اور زدوکوب کرنا شروع کر دیا کہ تم نے 3 چھٹیاں کیوں کی ہیں ایک چھٹی ہی کافی تھی جس پر میں نے جواب دیا کہ میرے والد فوت ہو گئے تھے لہذہ رسومات کیلئے 3 دن کی چھٹی لازم ہے اور میں نے ادارے کو بتا کر چھٹیاں کی ہیں جو کہ میرا حق ہے اس بات پر پرنسپل ذیشان سیخ پا ہو گیا اور مجھ سے عداوت رکھنے لگا اور بات بات پر مجھے جھڑکنا شروع کر دیا جس کی وجہ سے دلبرداشتہ ہو کر میں نے مورخہ 11/8/24 کو اپنا استعفیٰ پرنسپل ذیشان کو پیش کیا جس نے میرا استعفیٰ قبول نا کیا تو میں نے پرنسپل کے نمبر پر استعفیٰ واٹس ایپ کر دیا اور اپنی ایک ماہ کی بقایا تنخواہ کا مطالبہ کیا تو پرنسپل نے کہا کہ میں نے تمہارا استعفی قبول ہی نہیں کیا تو تنخواہ کیسی لہذہ جہاں تک تمہارا زور لگتا ہے لگا کر دیکھ لو میں نے تنخواہ نہیں دینی اور آج دن تک تنخواہ دینے سے انکاری ہے
لہذہ میری بشپ ڈاکٹر آزاد مارشل اور لیبر ڈیپارٹمنٹ قصور و لاہور سے استدعا ہے کہ مجھ غریب پر رحم کیا جائے اور میری ایک ماہ کی تنخواہ مجھے لے کر دی جائے