امریکی ریاست نیویارک کے علاقے اسٹیٹن آئی لینڈ میں اسکول پرنسپل اور شادی شدہ خاتون ٹیچر کے درمیان افیئر سامنے آنے پر دونوں کے ازدواجی تعلقات ختم ہو گئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق 43 سالہ پرنسپل انتھونی کوسینٹینو اور 28 سالہ خاتون ٹیچر جیکولین سینو ڈینوس کا تعلق جون 2023ء سے جاری تھا، پرنسپل کی بیوی نے مقامی عدالت میں شکایت درج کرائی۔ شکایت میں کہا گیا کہ کوسینٹینو نہ صرف خاتون ٹیچر کے ساتھ تعلقات میں تھے بلکہ اس کے لیے باقاعدہ پارٹیاں بھی منعقد کرتے رہے۔افیئر منظر عام پر آنے کے بعد دونوں کے شریکِ حیات نے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کیا۔ جیکولین سینو ڈینوس کی طلاق جون 2024ء میں مکمل ہو گئی، جبکہ انتھونی کوسینٹینو کا کیس تاحال زیرِ سماعت ہے۔
تحقیقات میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ کوسینٹینو اسکول کی مالی نگرانی میں کوتاہی کے مرتکب ہوئے، جس کے باعث ایک سیکریٹری نے سات سال کے دوران 1.45 لاکھ ڈالر سے زائد کی رقم کا غبن کیا۔
ہتھیار ڈال کر آئین کے دائرے میں بات کرنے والوں کو خوش آمدید، وزیراعلیٰ بلوچستان
حماس ہتھیار ڈال دے تو غزہ جنگ ختم ہو سکتی ہے، نیتن یاہو
عطا تارڑ کا اسد قیصر پر گمراہ کن بیانات کا الزام، ترقی کے اعدادوشمار پیش
پنجاب کا ثقافتی ڈاکخانہ اور سیاسی تھیٹر








