بھارت کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں ایک قیدی نے رہا ہونے سے قبل جیل کے بینک اکاؤنٹ سے 52 لاکھ روپے کی خطیر رقم چوری کرلی۔
بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق، ضلع اعظم گڑھ کی جیل میں بیوی کے قتل کے الزام میں قید ایک قیدی نے جیل حکام اور سابق قیدیوں کے ساتھ مل کر 17 ماہ کے دوران یہ دھوکا دہی کی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قیدی رام جیت یادیو نے جیل میں اکاؤنٹس آفس کے معاون (رائٹر) کے طور پر کام کرتے ہوئے دستاویزات اور چیک بک تک رسائی حاصل کی، اور ضمانت پر رہائی سے قبل چیک بک چوری کرکے جعلی دستخطوں اور مہر کے ذریعے رقم اپنے اکاؤنٹ میں منتقل کی۔
پولیس کے مطابق، رام جیت نے دوسرے قیدی شیو شنکر یادیو، سینئر اسسٹنٹ مشیر احمد اور جیل واچ مین اودھیش کمار پانڈے کی مدد سے یہ فراڈ کیا۔ چاروں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ جیل کے بینک اکاؤنٹ سے 52 لاکھ 85 ہزار روپے مختلف چیکس کے ذریعے نکالے گئے، جو جیل کی تاریخ کا سب سے بڑا مالی فراڈ قرار دیا جا رہا ہے۔
پاک فوج کی پکتیکا میں بڑی کارروائی، گل بہادر گروپ کے 70 خوارج ہلاک
ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف یو ایس چیمبر آف کامرس کا مقدمہ، ایچ ون بی ویزا فیس کو چیلنج
سلطان جوہر جونیئر ہاکی کپ: پاکستان اور آسٹریلیا کا میچ 3-3 گول سے برابر
کراچی ،سوئی گیس کے دھماکے سے ایک شخص جاں بحق، 6 زخمی