باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پرائیویٹ سکولز کی فیسوں کا معاملہ زیر سماعت ہونے کے باوجود پرائیویٹ سکولز مالکان نے گھروں میں فیسوں کے بل بھیجوا دئیے
کورونا وبا لاک ڈاؤن کے باوجود سکول مافیا بچوں سے فیسیں لیںنے سے باز نہیں آ رہے۔ والدین نے چیف جسٹس سے اپیل کی ہے کہ والدین پہلے ہی معاشی تنگدستی کا شکار بچوں کی فیسوں کے نوٹس بھی پرانی تاریخوں سے بجھوا کر مزید تنگ کیا جا رہا ہے ۔ عدالت اس ضمن میں از خود نوٹس لے
والدین نے چیف جسٹس سے مطالبہ کیا کہ پرائیویٹ سکولز مافیا کے فزانزک آڈٹ کروایا جائے ۔کورونا وائرس میں سکولز کی فیسیں آدھی معاف کی جائیں
واضح رہے کہ آج پنجاب حکومت نے اعلان کیا پے کہ دو ماہ کی بیس فیصد کم فیس کی ادائیگی کی جائے اور یکمشت فیس کی ادائیگی بھی نہیں ہو گی تمام سکول اسٹاف کو تنخواہ کی فراہمی یقینی بنائیں گے
ہ کرونا وائرس کی وجہ سے ملک میں لاک ڈاؤن ہے اور تعلیمی اداروں میں 31 مئی تک تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک ہفتہ قبل کہا تھا کہ کوشش کریں گے پرائیویٹ سکول مالکان ماہانہ فیس آدھی لیں اس ضمن میں کمیٹی بنائی گئی تھی، آج وزیراعلیٰ پنجاب نے اس ضمن میں اعلان کر دیا ہے
31 مئی تک صوبہ پنجاب کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں کر دیں گئیں ۔ یکم جون سے 13 اگست تک سکولز صبح 7 سے11 بجے تک اسمبلی اور بریک کے بغیر لگا کریں گے۔ 14 اگست کو یوم آزادی کے بعد سکولوں کی ٹائمنگ نارمل روٹین کے مطابق کر دی جائے گی۔








