ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)گھارو برائٹ فیوچرسکول میں سندھ کے ثقافتی ورثہ کے دن کے حوالے سے ایک پروگرام منعقد ہوا جس میں ایجوکیشن ڈسٹرکٹ فاؤنڈیشن کے ہیڈ نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق ٹھٹہ کے شہر گھارو سندھ میں ثقافتی رنگوں سے روشن انڈس برائیٹ فیوچر سکول گھارو میں سندھ کے ثقافتی دن کے حوالے سے ایک پروگرام منقعد کیا گیا جس میں سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن ڈسٹرکٹ ٹھٹہ کے ہیڈ یونس بلوچ ڈائریکٹر امتیاز سموں، سرتاج ترک، غلام علی شاہ، ایاز سومرو و دیگر نے شرکت کی پروگرام میں طلباء و طالبات نے سندھ کا ثقافتی لباس اجرک اور ٹوپی پہن کے سندھ کے ثقافتی لوک گیتوں پر رقص کیا اور سندھ کے ثقافت کے حوالے سے ٹیبلوز پیش کئے گئے تقریب میں ہر طرف جئے سندھ کے فلک شگاف نعروں سے گونجتی رہی اس موقعہ پر سندھ ایجوکیشنل فاؤنڈیشن ٹھٹہ کے ہیڈ یونس بلوچ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھی واحد قوم ہے جو ہر قومیت و مذاہب کے لوگوں کی مدد کرتی ہے اور ہمیں جذباتی ہونے کی بجائے پیار اور محبت سے ہر رنگ و نسل کے لوگوں کی مدد اور عزت کرنی چاہئے انہوں نے کہا کہ آج کا پروگرام دیکھ ایسا محسوس ہورہا ہے کہ بچوں نے اپنے ثقافت کے حوالے سے بہت محنت کی ہے یہ ہی محنت ہمیں تعلیم میں بھی کرنی پڑے گی تعلیم صرف کتابوں سے نہیں ملتی ہمیں ہمارے آس پاس کے ماحول کو بھی بہتر بنانا پڑے گا اس کو تعلیم کہتے ہیں ڈائریکٹر امیتاز سموں نے خظاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی ثقافت فقط ٹوپی اور اجرک نہیں ہے بلکہ بڑوں کا احترام کرنا غریبوں سے پیار کرنا اور بچوں سے محبت اور شفقت سے پیش آنا بھی سندھ کی ثقافت کا ایک حصہ ہے ایک دوسرے کی مدد کرنا لوگوں کی عزت کرنے سے بھی سندھ کی ثقافت اجاگر ہوتی ہے تعلیم اجاگر کرنے سے سندھ ترقی کرے گی اور خوشحال رہے گی اور اس کے ساتھ سندھ کی ثقافت کا مان اونچا ہوگا اس موقعہ پر انڈس برائیٹ فیوچر اسکول کی پرنسپل میڈم رضوانہ شیخ، غلام علی شاہ، ایاز سومرو اور دیگر نے بھی خطاب کیا تقریب کے اختتام پر اسکول کے اسٹاف اور تقریب میں بہترین پرفامنس کرنے والے طلباء و طالبات میں سرٹیفکیٹس اور انعامات تقسیم کیئے گئے
Shares: