پرائیوٹ سپورٹس کلبز کی حوصلہ افزائی کی جائے،گورنر پنجاب

0
43

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے سیکرٹری یوتھ افیئرزاینڈ سپورٹس اسد اللہ فیض نےملاقات کی ،ملاقات کے دوران سپیشل سیکرٹری ٹو گورنر عمر سعید بھی موجود تھے،
ملاقات میں تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے فروغ اور ای روزگار پروگرام کے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا.سیکرٹری سپورٹس نے گورنر پنجاب کو یونیورسٹیوں کو ای روزگار سینٹرز منتقلی کے حوالے سے بھی بریفنگ دی

اس موقع پر گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ نوجوان نسل کو سپورٹس کی صحت مندانہ سرگرمیوں میں مشغول کرنا بہت اہم ہے. معاشرے میں کھیلوں کے صحتمندانہ رحجان کو فروغ دینے کے لیے جو پرائیوٹ سپورٹس کلبز اچھا کام کر رہے ہیں ان کی حوصلہ افزائی کی جائے.

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ محکمہ سپورٹس اور تعلیمی ادارے ملکر کھیلوں کے فروغ کے لیے ایک جامع پالیسی بنائیں. تعلیمی اداروں میں کھیلوں کی صحت مندانہ سرگرمیاں طلبا کی جسمانی اور ذہنی صحت، نشو نما کے لیے بہت اہم ہیں. محکمہ سپورٹس اور تعلیمی اداروں میں سپورٹس کو فروغ دینے کے لیے رابطہ مضبوط کرنے کی ضرورت ہے.

بلیغ الرحمان نے مزید کہا کہ ای روزگار سینٹرز نوجوانوں کو مختلف ٹیکنیکل کورسز کی تربیت فراہم کر کے روزگار کے مواقع فراہم کر رہا ہے. سینکڑوں نوجوان ای روزگار سینٹرز سے ہنر سیکھ کر روزگار کما رہے ہیں. سیکرٹری سپورٹس نے بتایا کہ ای روزگار سینٹرز میں ای کامرس، ڈیجیٹل میڈیا مارکیٹنگ اور ویب ڈیزائننگ کی تربیت دے رہے ہیں.

گورنر پنجاب نے محکمہ سپورٹس اینڈ یوتھ افئیرز، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور یونیورسٹیوں کے مابین ای روزگار سینٹرز کی منتقلی کے حوالے سے ایم او یو سائننگ کی تقریب گورنر ہاوس میں منعقد کرنے کی منظوری بھی دی

سیکرٹری سپورٹس نے بتایا کہ ایم او یو سائننگ کی تقریب جلد منعقد ہو گی. ایم او یو سائننگ تقریب میں21 ای روزگار سینٹرز یونیورسٹیوں کو منتقل کیے جائیں گے. پنجاب کی مختلف جامعات کے وائس چانسلرز تقریب میں شرکت کریں گے.

Leave a reply