بھارتی گجرات کے ضلع مہسانہ میں ایک نجی ایوی ایشن اکیڈمی کے تربیتی طیارے کے حادثے میں ایک خاتون ٹرینی پائلٹ زخمی ہو گئی۔
مہسانہ شہر کے قریب اُچارپی گاؤں میں یہ طیارہ کسی تکنیکی خرابی کے سبب کھیت میں گر کر حادثے کا شکار ہو گیا، پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر ڈی جی بدوا کے مطابق، "مہسانہ ایئرپورٹ سے اُڑنے کے بعد ایوی ایشن اکیڈمی کا ٹرینر طیارہ اُچارپی کے کھیت میں گر گیا۔ اس حادثے میں خاتون ٹرینی پائلٹ کو معمولی زخم آئے، وہ علاج کے لیے ہسپتال میں داخل ہیں۔”انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ایئرپورٹ اور ایوی ایشن حکام کو حادثے کی اطلاع دے دی گئی ہے اور اس واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔








