گرپورب کے مقدس موقع پر خالصتان کی تنظیم سکھس فار جسٹس ے ایک بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بھارت نے پاکستان کے خلاف جنگ یا جارحیت کی کوئی کارروائی کی، تو پرو خالصتان سکھ پاکستان کے عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے اور ان کے دفاع میں حصہ لیں گے۔
ویڈیوبیان میں کہا گیا کہ گرو نانک دیو جی کی سالگرہ کے موقع پر، جو سچائی اور انصاف کی علامت ہیں، ہم اعلان کرتے ہیں کہ بھارت کی جانب سے اگر پاکستان پر کوئی حملہ ہوتا ہے تو پرو خالصتان سکھ پاکستان کی خودمختاری اور اس کے عوام کے تحفظ کے لیے میدان میں اتریں گے۔ آج جب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی "سندور ابھی نہیں لگا” جیسے جنگی نعرے لگارہے ہیں اور بھارتی فوجی قیادت بھی اسی لہجے میں بات کر رہی ہے، تو ہم دنیا کو یاد دلاتے ہیں کہ گرو نانک دیو جی کا پیغام ظلم کے سامنے خاموشی نہیں بلکہ بہادری اور انسانی وقار کے دفاع کا ہے۔
سکھس فار جسٹس نے اپنے بیان میں کہا کہ گرو نانک کے اصولوں سچ، انصاف اور مساوات کی روشنی میں ہم جنگ کی مخالفت کرتے ہیں، مظلوموں کا دفاع کریں گے، اور انصاف کے ذریعے امن کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔








