باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نجی ٹی وی ابتک کے پروگرام کی اینکر ماہم وسیم نے مبینہ طور پر انکے پروڈیوسر طایر نیاز کی جانب سے ہراساں کئے جانے کے الزامات کے بعد استعفیٰ دے دیا ہے
ماہم وسیم ابتک ٹی وی میں خفیہ کے نام سے پروگرام کی اینکر پرسن تھیں، انہوں نے اپنے پروڈیوسر طاہر نیاز کی جانب سے بار بار ہراساں کئے جانے کے بعد استعفیٰ دیا اس ضمن میں ماہم وسیم کا ایک خط سامنے آیا ہے
ماہم وسیم نے اپنے خط میں واضح کیا ہے کہ وہ کئی بار اپنے پروڈیوسر کے رویہ اور طرز عمل کا شکار ہوئی تھیں ، اینکر کو مبینہ طور پر پروڈیوسر نے ہراساں کیا تھا
ماہم وسیم نے اپنے خط میں کہا ہے کہ انہوں نے منیجنگ ڈائریکٹر ، فہد شاہ کو ہراساں کئے جانے کے واقعات سے آگاہ کیا تھا لیکن ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی ،ماہم وسیم نے منیجنگ ڈائریکٹر اپنا اور اب تک چینلز کے پاس ای میل اور ٹیکسٹ پیغامات کی صورت میں زبانی اور تحریری شکایات درج کروائی تھی اسکے باوجود انہیں ہراساں کئے جانے کا سلسلہ جاری رہا
ماہم وسیم نے مبینہ طور پر طاہر نیاز پر رشوت لینے اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام عائد کیا ہے۔ ماہم وسیم نے مزید کہا کہ طاہر نیاز نے ان سے رشوت لینے کو کہا تھا جس کے بدلے میں انہوں نے ” صاف انکار ” کیا تھا جس کے بدلے میں انہوں نے نہ صرف اسے بلکہ دوسروں کو بھی دھمکی دی تھی
باخبر ذرائع کے مطابق اسکے بعد طاہر نیاز نے اینکر پرسن کو انکے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے علاوہ ان پر تیزاب ہھینکنے اور انکا کیریئر تباہ کرنے کی دھمکی دی تھی
ماہم وسیم نے اپنے استعفیٰ کے لئے بھجوائے گئے خط میں اس بات کا ذکر کیا کہ انہیں خدشہ ہے کہ طاہر نیاز انہیں نقصان پہنچا سکتا ہے ،اسی لئے انہوں نے فوری طور پر استعفیٰ دیا ہے
واضح رہے کہ ابھی تک ماہم وسیم اور طاہر نیاز کے واقعہ کی باضابطہ تصدیق نہیں ہو سکی ہے ، تاہم ،باغی ٹی وی اینکرپرسن اور پروڈیوسر سے رابطہ کرکے انکا موقف بھی شائع کرے گا.