پروڈکشن آرڈر جاری پھر بھی احسن اقبال ناراض، کیا احتجاج ریکارڈ کروایا؟

پروڈکشن آرڈر جاری پھر بھی احسن اقبال ناراض، کیا احتجاج ریکارڈ کروایا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثنااللہ کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے پر اسپیکر سے احتجاج کیا ہے،یہ ثبوت ہے کہ حکومت مخصوص لوگوں کے ہی پروڈکشن آرڈر جاری کرتی ہے،پروڈکشن آرڈر جاری ہونے پر اراکین کو اسمبلی اجلاس میں نہیں لایاجاتا،گزشتہ اجلاس میں خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری ہوئے تھے، صوبائی حکومت نےپروڈکشن آرڈر پرکھلم کھلا خلاف ورزی کی.

احسن اقبال نے مزید کہا کہ پاکستان کی پارلیمانی تاریخ میں پہلی بار اسپیکر کے احکامات کو پامال کیا جارہا ہے،راناثنااللہ کوپیش نہ کرکے بنیادی حق تلفی گئی .

احسن اقبال نے مزید کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ ارکان کی تقرری کرکے الیکشن کمیشن کو چلایا جائے ،حکومت کی نیت اڈہاک چیف الیکشن کمشنر لگانے کی ہے جو ہمیں تسلیم نہیں،الیکشن کمیشن کو غیر فعال نہیں ہونے دیں گے،

قومی اسمبلی اجلاس کے لئے گرفتار اراکین اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے گئے تا ہم رانا ثناء اللہ کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہو سکے، اسمبلی سیکرٹریٹ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی، خواجہ سعید رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے گئے ہیں.

پیپلز پارٹی کے رہنما سابق صدر آصف زرداری اور خورشید شاہ کے پروڈکشن آرڈر بھی جاری کئے گئے ہیں، پروڈکشن آرڈر آج شروع ہونے والے اجلاس کے لئے جاری کئے گئے ہیں. رانا ثناء اللہ کے پروڈکشن آرڈ جاری نہیں کئے گئے.

پروڈکشن آرڈر والے کہاں ہیں،ان کو ایوان میں لایا جائے. ینل آف چیئر

اگر ہتھیار استعمال کرتے تو یہ تھوڑے سے تھے، زرداری نے اسمبلی میں ایسا کیوں کہا؟

ہمیں پروڈکشن آرڈرز کی کوئی ضرورت نہیں، آصف زرداری

Comments are closed.