پروڈکشنآرڈر والے کہاں ہیں ،اسمبلی میں کیوں نہیں آئے، انہیں اسمبلی میں لایا جائے ،پینل آف چیئر نےحکم دے دیا
مسلم لیگ ن کے رکن کورم کی نشاندہی کر کے خود ایوان سے چلے گئے
بجٹ پاس نہیں ہوتا تو حکومت فارغ ہو جاتی ہے، عدالت کے ریمارکس
اگر ہتھیار استعمال کرتے تو یہ تھوڑے سے تھے، زرداری نے اسمبلی میں ایسا کیوں کہا؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت ہوا، اسمبلی اجلاس کے دوران پینل آف چیئرمین منزہ حسن نے کہا کہ قومی اسمبلی اجلاس کے لئے جن کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے گئے وہ کہاں ہیں ان کو ایوان میں ہونا چاہئے ،
بجٹ میں ٹیکسوں کے اضافے کے سوا کچھ نہیں، شاہد خاقان عباسی
ہفتہ کو قومی اسمبلی کا اجلاس پریزائیڈنگ افسر منزہ حسن کی سربراہی میں جاری تھا کہ 3بج کر 35منٹ پر انہوں نے حکم دیا کہ جن کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے تھے وہ کہاں ہیں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن والے ان ارکان کو ایوان میں لائیں، پروڈکشن آرڈر ایوان میں بیٹھنے کے لیے جاری ہوتے ہیں. جس پر پیپلزپارٹی پارٹی کی ممبر نفیسہ شاہ نے کورم کی نشاندہی کردی کورام کی گنتی کک گئی تو کورم مکمل تھا. واضح رہے کہ ایک دن میں دوسری مرتبہ کورم کی نشاندہی کی گئی مگر کورم مکمل تھا.
واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری کو نیب نے گرفتار کیا ہوا ہے وہ جعلی اکاونٹ کیس میں جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے ہیں تا ہم سپیکر قومی اسمبلی نے پروڈکشن آرڈر جاری کئے جس کے بعد وہ اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لئے جاتے یہں لیکن اجلاس میں شریک ہونے کی بجائے پارٹی رہنماوں سے ملتے رہتے ہیں، مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے بھی پروڈکشن آرڈر جاری ہوئے ہیں لیکن وہ ایوان میں نہیں گئے.
محمد اویس