بورے والا میں فیصل آباد زرعی یونیورسٹی کے سب کیمپس میں پروفیسر کی جانب سے طالبہ سے مبینہ طور پر ہراسانی کا واقعہ پیش آیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پروفیسر کی جانب سے مبینہ طور پر نتائج میں اضافی نمبر دینے کی پیشکش کی ویڈیو وائرل ہو گئی ، یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق طالبہ نے پروفیسر کے خلاف تحریری درخواست دی جس کے بعد معاملہ ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے وومن ہراسمنٹ یونٹ کو بھیجا گیا،یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے ویمن ہراسمنٹ یونٹ نے طالبہ کی شکایت وائس چانسلر کو بھیج دی جس کے بعد وائس چانسلر نے ایکشن لیتے ہوئے پروفیسر کو معطل کرکے یونیورسٹی میں اس کا داخلہ بند کر دیا،پرنسپل نے بھی انکوائری مکمل ہونے تک اپنا استعفا جمع کرادیا،پروفیسر کی جانب سے مبینہ طور پر نتائج میں اضافی نمبر دینے کی پیشکش پر طالبہ نے 31 اکتوبر کو پروفیسر کے خلاف تحریری شکایات دی تھی۔

Shares: