سیالکوٹ ،باغی ٹی وی ( بیوروچیف شاہد ریاض کی رپورٹ)رمضان المبارک آتے ہی شہر اور گردونواح میں پیشہ ور بھکاری عام ہوگئے ہیں سینکڑوں معصوم بچے،نوجوان لڑکیوں سمیت عورتیں اور مرد شہر کے مین بازاروں اورگلیوں میں دندنانے لگے ہیں، بھکاری بازاروں میں خواتین کو بھیک دینے پر مجبور کرتے ہیں،شہریوں کا جینا محال ہو گیا حکام نوٹس لیں

تفصیل کے مطابق رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی ضلع سیالکوٹ کی تحصیلوں ڈسکہ سمبڑیال پسرور سیالکوٹ شہر اور گردونواح میں پیشہ ور بھکاریوں کی بھرمار، شہریوں کے لئے وبال جان بن گئے درجنوں پیشہ ور بھکاری مبینہ طور پر چوری کی وارداتوں میں بھی ملوث ہونے کا امکان ہے ،

رمضان المبارک کے شروع ہونے کے ساتھ ہی ضلع سیالکوٹ کی چاروں تحصیلوں جن میں سیالکوٹ، ڈسکہ، پسرور، سمبڑیال اور اس کے گردونواح میں درجنوں پیشہ ور بھکاری عوام کو تنگ کرنے کے ساتھ ساتھ مبینہ طور پر چوری کی وارداتوں میں بھی ملوث ہونے کا انکشاف ہوا،

شہر میں خریداری کے لیے آنے والی لڑکیوں اور خواتین کو بھکاریوں نے ہراساں کرنا بھی معمول بنا لیا،

مکمل فیملی پیشہ ور بھکاری جیسے مکروہ پیشے سے منسلک ہو گئے ہیں ،جنہوں نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر کے ر کھ دی ہے، پیشہ ور بھکاریوں میں خواتین بوڑھے بچے نوجوان شامل ہے

بیشتر ایسے گداگرہیں جو بھیک نہ ملنے پر گالی گلوج پر اتر آتے ہیں، شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ فوری نوٹس لے کر گداگروں کے خلاف فوری اپریشن کیاجائے تاکہ شہری سکون کا سانس لے سکیں۔

Shares: