بنگلہ دیش میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عمران حیدر نے ڈھاکا میں بنگلہ دیش کے مشیر برائے امورِ خارجہ محمد توحید حسین سے اپنی پہلی تعارفی ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران بنگلہ دیشی مشیرِ خارجہ نے پاکستانی ہائی کمشنر کو ان کے دورِ ذمہ داری میں مکمل تعاون اور حمایت کی یقین دہانی کرائی، تاکہ علاقائی شراکت داریوں کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔دونوں فریقین نے دوطرفہ تعلقات میں حالیہ مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی وزارتی دوروں کو سراہا۔اس موقع پر پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کے حالیہ دورہ بنگلہ دیش کو دوطرفہ تعلقات میں نئی پیش رفت قرار دیا گیا۔

بنگلہ دیشی وزارتِ خارجہ میں ہونے والی اس ملاقات میں فریقین نے اپریل میں ڈھاکا میں منعقدہ چھٹی سیکریٹری خارجہ سطح کی مشاورت کو بھی کامیاب قرار دیا۔آئندہ کے لیے دونوں سفارت کاروں نے 27 اکتوبر کو ڈھاکا میں ہونے والے مشترکہ اقتصادی کمیشن کے 9ویں اجلاس کا خیر مقدم کیا، جسے طویل عرصے بعد اس فورم کی بحالی کی علامت قرار دیا گیا

ٹی ایل پی کو مسلم لیگ (ن) کا ووٹ بینک چھیننے کے لیے بنایا گیا تھا،رانا ثناءاللہ

طالبان حکومت کا دریائے کنڑ پر ڈیم بنانے کا اعلان،فوری تعمیر کی ہدایت

سائبر کرائم ایجنسی کے لاپتا ڈپٹی ڈائریکٹر تاحال بازیاب نہ ہو سکے، اہلیہ بھی لاپتا

Shares: