وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ آئینی ترمیم پر کیا بحث ہو رہی ہے، اعتراضات کیے گئے ہیں لیکن اس وقت کمنٹ کرنا مناسب نہیں۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم کی کوئی نہ کوئی شکل اگلے ہفتے سامنے آ جائے گی۔ بلاول بھٹو کا حق ہے کہ وہ اپنے مؤقف کا اظہار کریں۔وزیر دفاع نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد حتمی شکل پیش کی جائے گی۔پاک افغان مذاکرات سے متعلق خواجہ آصف نے بتایا کہ وفد افغانستان روانہ ہوچکا ہے اور مذاکرات کل سے شروع ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بات چیت تبھی ہوتی ہے جب پیشرفت کی امید ہو، بصورت دیگر یہ وقت کا ضیاع ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں امن کے لیے افغان فریق کو دانش مندی سے کام لینا ہوگا
جرمنی میں آن لائن فراڈ اور منی لانڈرنگ کے خلاف کارروائی، 18 گرفتار
بلوچستان میں نوجوانوں کے لیے یوتھ فیسلیٹیشن سینٹرز قائم کرنے کا فیصلہ








