بغیر ماسک مساجد میں داخلے پر پابندی:مسجد کون نہیں جاسکیں گے :ہدایات جاری کردی گئیں

0
63

لاہور:بغیر ماسک مساجد میں داخلے پر پابندی:مسجد کون نہیں جاسکیں گے :ہدایات جاری کردی گئیں ،اطلاعات کے مطابق پنجاب حکومت نے بغیر ماسک مساجد میں داخلے پر پابندی لگاتے ہوئے رمضان المبارک میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے نئے ایس او پیز جاری کردیے۔

محکمہ صحت کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مساجد ، بازاراور مزاروں میں داخلے کے مقام پر ہینڈ سینیٹائزر اور ماسک کی فراہمی کا اہتمام لازمی قرار دے دیا گیا کیوں کہ ماسک کے بغیر مساجد میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی ،

اس نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 60 سال سےکم عمر افراد ایس او پیز کے ساتھ مسجد میں نماز ادا کرسکیں گے ، کھانسی اوربخارکے شکار افراد گھر پرعبادت کریں جب کہ مساجد میں سحر و افطار کا انتظام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔

نوٹی فکیشن کے مطابق قالین کی بجائےفرش پرنمازادا کی جائے اور گھروں سے جائے نمازلانے کی اجازت ہے ، اجتماعی اعتکاف کی بجائے انفرادی طور پر گھروں میں اعتکاف کے لیے جگہ مختص کریں ، مساجد میں ہاتھ ملانے اور گلے لگنے سے مکمل پرہیز کیا جائے ،

اس نوٹیفکیشن میں کہاگیا ہےکہ مساجد ، عبادت گاہوں میں کمیٹی تشکیل دی جائے جو ایس اوپیزپرعمل یقینی بنائے، رمضان میں بازاروں ، مزاروں، مساجد، امام بارگاہوں میں لائن کی پابندی یقینی بنائیں۔

نوٹی فکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤکی ہدایات کو مناسب مقامات پرآویزاں کیا جائے ، بازاروں ، مساجد میں آنے جانے کے لیے الگ الگ راستے بنائے جائیں ، مساجد ، ا مام بارگاہوں میں صحن یا کھلی جگہوں پرعبادت کا اہتمام کیا جائے جب کہ مساجد میں 3 فٹ کے فاصلے پر نشان لگا کر نمازیوں کےلیے جگہ مختص کی جائے ،

کھانسی اوربخارکے شکار افراد گھر پرعبادت کریں جب کہ مساجد میں سحر و افطار کا انتظام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

Leave a reply