ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی(سٹی رپورٹرجواد اکبر)داجل کینال کی طویل بندش کے خلاف ہزاروں کسانوں کی بسوں پر مشتمل احتجاجی ریلی کے شرکاءکا کمشنر آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ،ایکسئن انہار کا علامتی جنازہ نکالا،چیف انجینئر انہار کے دفتر کا گھیراﺅ ،مظاہرین آج قومی شاہراہ انڈس ہائی وے بلاک کریں گے ، مظاہرین ایک ماہ کا راشن کھانے ،پینے کی اشیاءاور بستر ساتھ لائے ہیں، ڈی جی کینال چالو ہونے تک مظاہرہ جاری رہے گا ، تفصیلات کے مطابق داجل کینال کی طویل بندش کے خلاف کسانوں کاقافلہ راجن پور سے ڈیرہ غازیخان پہنچ گیا جہاں پر انہوں نے کمشنر آفس کے سامنے مظاہرہ کیا اور چیف انجینئر انہار کے دفتر کا گھیراﺅ کیا ، مظاہرہ کی قیادت ضلعی صدر کسان بورڈ خواجہ محسن ریاض کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ تخت لاہوور نے اگر کوئی حل نہیں نکالا تو پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرناہوگا کسانوں کی حکومت کو دھمکی ،ایکسئن انہار کا علامتی جنازہ نکالا،پانی عوام کا بنیادی حق ہے ،انسان اور جانور پانی کو ترس رہے ہیں زیر کاشت فصلات تباہ ہو رہی ہیں نہروں کی ششماہی بنیادوں بجائے سارا سال مستقل بنیادوں پر پانی چھوڑا جائے ،جماعت اسلامی کے امیدوار پی پی 292واحدبخش کورائی، صوبائی صدر کسان بورڈحافظ محمد حسین ،ڈویژنل صدر حافظ خالد رو¿ف ،ضلعی صدر راجن پور خواجہ محسن ریاض ،ڈویژنل جنرل سیکرٹری حکیم عبدالمنان شاکر ،ضلعی جنرل سیکرٹری واحد بخش مخلص نے خطاب کیااس موقع پرانعام المنان قریشی ،جام رشید برڑہ ،چیئرمین سردار اللہ یار خان کورائی ، تحصیل صدر ملک جمیل الرحمن ، سیکرٹر ی نشر اشاعت عقیل الرحمن ، جالب خان گبول ، رحمت اللہ شیروانی ، جام سعید کھوکھر ، غلام مصطفی ، خواجہ عبدالباسط اور اللہ ڈتہ وغیرہ کا کہنا تھا کہ ضلع راجن پور کی لاکھوں ایکڑ اراضی کو سیراب کرنے والی واحد نہر داجل کینال گذشتہ کئی ماہ سے بند پڑی ہے جبکہ ضلع راجن پور میں زیر زمین پانی بھی کڑواہے جس کی وجہ سے وہ پینے کے لئے بھی داجل کینال کا پانی استعمال کرتے ہیں تاہم نہری پانی کی بندش کے باعث نہ صرف لاکھوں ایکڑ اراضی پر زیر کاشت فصلات بری طرح متاثر ہو رہی ہیں بلکہ انہیں پینے کے لیے اور اپنے مال مویشی کو پانی پلانے کے لیے بھی کئی دور دراز کے علاقوں سے پانی بھر کر لانا پڑتا ہے جس کی وجہ سے ایک طرف تو ان کی فصلات تباہ ہو رہی ہیں جبکہ دوسری طرف جانور بھی مر رہے ہیں ، تخت لاہوور کے حکمران ہمارے علاقوں کو بنجر کرنے کے در پے ہیں سیلاب کے دوران پانی کا رخ ان کی طرف موڑ دیا جاتا ہے آج کسان متحد ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ اگر داجل کینال میں نہری پانی کی فراہمی فوری طور پر جاری نہ کی گئی تو وہ پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائینگے اور امن و امان کی صورت حال کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی ،دیگر ہزار وں کسان ، کاشت کار بھی اس مارچ میں شریک تھے۔

کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں