پروپیگنڈے سے بھارت اپنی ناکامی چھپا رہا ہے ،وزیرخارجہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ میں مصروف ہے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارتی کرونیکلز کی رپورٹ نے بھارتی پروپیگنڈے کے جال سے پردہ اٹھایا ،بین الاقوامی سطح پر بھارت پروپیگنڈے کے ذریعے اپنی ناکامیوں کو چھپا رہا ہے،بھارت پاکستان کے تشخص متاثرکرنے کی ناکام کوششوں میں سرگرم ہے،ای یو ڈس انفولیب کی تحقیقات کے بعد یہ حقائق سامنے آئے ہیں، بھارت نے یورپی یونین کے نام سے جعلی آن لائن میگزین ویب سائٹ بنایا

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ بھارت جھوٹی خبروں کی ویب سائٹس استعمال کرتار ہا اورکررہا ہے،فیک آؤٹ لیٹ بھارت نے بنائے اور ان کی فنڈنگ کرتا ہے،بھارت پاکستان کے خلاف ہائی بریڈ وار میں ملوث ہے، اے این آئی کو استعمال کیا جاتا رہا ہے اور استعمال کیا جارہا ہے ،میگزین ہندوستان سے چلتا تھا،جعلی تھنک ٹینک ،این جی اوکے ذریعے پروپیگنڈا بڑھاتے رہے،ای یو ڈس انفولیب کی رپورٹ نے ہمارے موقف کی تائید کردی ہے، ہندوستان 15 سال سے جھوٹ کے ذریعے پاکستان کے تشخص کو متاثر کررہا ہے ،

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ یورپی پارلیمنٹ کا مقبوضہ کشمیر کا دورہ ہوا، کس نے کرایا؟ کس نے فنڈ کیا؟ دورے کا مقصد بھارت کے 5اگست کے اقدام کو درست قرار دینا تھا ،یورپی پارلیمنٹ ٹو ڈے ڈاٹ کام کے نام سے جعلی آن لائن میگزین بنایا گیا پاکستان دنیا کو بھارتی سرگرمیوں سے آگاہ کرتا رہا ہے،یورپی یونین میں پارلیمنٹیرین گروپ ترتیب دیے گئے،

مشیر قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا تھا ک ہیورپی پارلیمانی وفد کے کچھ ارکان نے تسلیم کیا کہ ان کو استعمال کیا گیا، بعد میں یورپی پارلیمنٹ وفد کے کچھ لوگوں نے معذرت کی ،بھارت نے یورپی پارلیمانی وفد کو پاکستان کے خلاف اکسایا،بھارت نے من پسند عنوان یورپی پارلیمانی وفد کو دیئے اوراسی پر بات کی ، بھارت نے یورپی پارلیمنٹ کو اپنی سازش میں استعمال کیا،30سال سے بند این جی اوز کا نام استعمال کیاگیا اور پاکستا ن کے خلاف بات کی گئی،یورپی پارلیمانی وفد سے مختلف اخبارات میںمن پسند آرٹیکلز لکھوائے گئے 750سے زائد جعلی ویب سائٹس پر پاکستان کے خلاف ایک ہی خبر چلائی جاتی،جعلی ویب سائٹس پر فوت شدہ صحافیوں کے نام استعمال کیے گئے

معید یوسف کا مزید کہنا تھا کہ جھوٹی اور پروپیگنڈا کرنےوالی ویب سائیڈ کے سرور بھارت میں تھے،جعلی ویب سائٹ اور جعلی شخصیات کا استعمال کیا گیا،یورپی پارلیمنٹ کا لیٹر ہیڈ تک استعمال کیا گیا، سری واستوا ساری کمپین لیڈ کررہے تھے، کچھ نام نہاد پاکستانی ان کے ایونٹ میں شامل رہے،اقوام متحدہ اوریورپی یونین کا استعمال کیا گیا، اس پورے عمل میں بین الاقوامی قوانین توڑے گئے،

ہم خطے میں امن اور استحکام کے خواہاں ہیں ،ہم نے خطے میں معاشی سلامتی کےلیے ہرحددور جانا ہے، ہم افغانستان میں امن کے خواہاں ہیں،ہمارے ادارے ان سازشوں کوبےنقاب کرنے کےلیے سرگرم ہیں،ہمارے خلاف سازشوں کا جال بڑی حد تک پھیلا ہوا ہے،پاکستان میں انتشار پھیلانے کے لیے گلگت بلتستان اور بلوچستا ن کا نام لیا جاتا،بھارت نے گلگت بلتستان اور بلوچستان کے نام سے خبریں چلائیں ،کبھی بسوں پر آزاد بلوچستان لکھا جاتا اور کبھی استعمال کرنےوالوں سے پاکستان کے خلاف بیان دلوایا جاتا

Shares: