پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی اِی سی) کا اجلاس کل تک کے لیے موخر کر دیا گیا ہے، تاہم اجلاس میں آرٹیکل 243 میں ترمیم کی تجاویز منظور کر لی گئیں۔

کراچی میں اجلاس کے بعد پریس بریفنگ میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بتایا کہ پارٹی نے این ایف سی فارمولے میں تبدیلی کی تجویز کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے آئینی ترمیم سے متعلق دیگر بعض تجاویز کی بھی تائید نہیں کی۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ آئینی عدالت کے قیام کے معاملے پر پارٹی کی رائے ہے کہ چاروں صوبوں کو اس میں برابر نمائندگی دی جائے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید بتایا کہ سی اِی سی کا اگلا اجلاس نمازِ جمعہ کے بعد ہوگا، جس میں آئینی عدالت کے قیام سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

بیوی کی اجازت کے بغیر شوہر دوسری شادی نہیں کر سکتا، کیرالہ ہائی کورٹ

ایران کی پاک سعودی دفاعی معاہدے میں شمولیت کی خواہش

راولپنڈی میں خاتون ریپ کے بعد قتل، تین ملزمان گرفتار

مریم نواز برازیل روانگی سے قبل لندن پہنچ گئیں

Shares: