پیٹرولیم ڈویژن کے حکام نے قطر سے ایل این جی کی درآمد 5 سال تک موخر کرنے کی تجویز پیش کی ہے، اس دلیل کے ساتھ کہ ملک میں ایل این جی کی دستیابی ضرورت سے زیادہ ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ بات پیٹرولیم ڈویژن کے حکام نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کے اِن کیمرہ اجلاس میں کہی، جس کی صدارت مصطفیٰ محمود نے کی اور اجلاس میں وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک بھی شریک ہوئے۔اجلاس میں پیٹرولیم ڈویژن نے قطر سے موجودہ معاہدوں اور ایل این جی کے کارگوز کی تفصیلات کمیٹی کو بریف کیں۔ حکام نے بتایا کہ دو معاہدوں کے تحت 108 ایل این جی کارگوز آرہے ہیں اور یہ طے نہیں ہوا کہ کتنے کارگوز موخر کیے جائیں گے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق ایل این جی کی کم کھپت کی بڑی وجہ پاور سیکٹر میں طلب میں کمی ہے، اور ملک میں دستیاب ایل این جی کو گھریلو صارفین کی ضروریات پوری کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں گیس سیکٹر کے گردشی قرض اور دیگر متعلقہ امور پر بھی کمیٹی کو بریفنگ دی گئی۔

روس سے تیل و گیس نہ خریدیں، ٹرمپ کا ترک صدر کو مشورہ

بھارت سے کشیدگی کی بڑی وجہ شیخ حسینہ کو پناہ دینا ہے، ڈاکٹر محمد یونس

سلووینیا کی اسرائیلی وزیراعظم کے ملک میں داخلے پر پابندی

اسرائیلی حملوں نے خطے کو خطرے میں ڈال دیا،شامی صدر

Shares: