باغی ٹی وی: شیخوپورہ (محمد طلال سے)شیخوپورہ چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے اجلاس میں کہا گیا ہے کہ موسم سرما کی آمد سے قبل سموگ دھند اور ماحولیاتی آلودگی سے حفاظت کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ شہریوں کی صحت کا تحفظ ممکن ہوسکے،سردی میں سموگ اور دھندکے باعث روڈ حادثات، صحت کے مسائل نزلہ زکام بخار اور سانس کی تکالیف شامل ہیں اس سلسلہ میں حکومت پنجاب کے انڈسٹری کامرس اینڈ انویسٹمنٹ اور سکیل ڈیپارٹمنٹ نے تمام چیمبرز آف کامرس و صنعتی اور تجارتی شعبوں کو ہدایت جاری کردی ہیں کہ وہ سموگ کو موثر انداز سے کنٹرول کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں، اجلاس کی صدارت صدر طارق اقبال مغل نے کی جس میں سینئر نائب صدر خالد زمان طور، نائب صدر عظیم علی شیخ سمیت دیگر عہدیداروں و ممبران نے شرکت کی، اجلاس کے بعدمیڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے نائب صدر عظیم علی شیخ نے کہا کہ موسم سرما کے آغاز سے قبل عوام کے تحفظ کیلئے آگاہی دی جارہی ہے کہ صنعت کار اور کارخانہ دار صنعتوں اور کارخانوں کے دھویں اور زہریلی گیسوں کے اخراج کو کنٹرول کرنے کیلئے کارخانوں کی چمنیوں کو نہ صرف اونچا کریں بلکہ چمنیوں میں فلٹر بھی استعمال کریں تاکہ کاربن کا اخراج فضاء میں کم سے کم جا سکے، کارخانوں میں زیادہ سے زیادہ پھولدار پودے لگانے کی مہم بھی شروع کردی گئی ہے کارخانو ں اور صنعتوں کے ماحول کو بہتر بنانے کیلئے بھی صنعتکاروں کا ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

Shares: