ننکانہ صاحب، باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)بجلی کے بلوں میں اضافہ پرشہری سڑکوں پرنکل آئے،نگران حکومت نامنظور کے نعرے،بلوں کو آگ لگادی

ننکانہ صاحب کے شہری بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ،واپڈا اور نگران حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی، ریلی کے شرکا نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر بجلی کے بلوں میں بے پناہ اضافے اور ٹیکس کے خلاف نعرے درج تھے

شرکائے ریلی نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں بے پناہ اضافہ اور ٹیکسوں کو واپس لیا جائے اور پرانے ریٹ پر بجلی کے بل بھیجے جائیں ،شرکائے ریلی نے بجلی کے بلوں کو آگ لگا کر نذر آتش کردیا

ریلی جب واپڈا آفس کے سامنے پہنچی تو شرکائے ریلی نے واپڈا والوں کے خلاف شدید نعرے بازی کی، ریلی میں سیاسی وسماجی رہنماؤں , وکلاء اور شہریوں کی کثیر تعداد نےشرکت کی ریلی کلمہ چوک سے شروع ہوئی اور بیری والا چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی

Shares: